Live Updates

وفاقی بجٹ عوام کی امنگوں کے برخلاف اور عام آدمی کے معاشی قتل کے مترادف ہے، جام اکرام اللہ دھاریجو

سندھ کے عوام کو تحریک انصاف کو ووٹ نہ دینے کی سزا دی جارہی ہے، صوبائی وزیر برائے صنعت و تجارت اور انسداد بدعنوانی و محکمہ امداد باہمی

ہفتہ 12 جون 2021 21:37

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جون2021ء) صوبائی وزیر برائے صنعت، تجارت، انکوائریز اینڈ ائنٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ و محکمہ کوآپریٹو سوسائٹیز سندھ جام اکرام اللہ دھاریجو نے وفاقی حکومت کے بجٹ کو مایوس کن قرار دیتے ہوئے اسے عام آدمی کے معاشی قتل کے مترادف قرار دییا ہے۔انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ سندھ کے عوام کو تحریک انصاف کو ووٹ نہ دینے کی سزا دی جارہی ہے جو قابل مذمت عمل ہے لیکن پاکستان پیپلز پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں عوام کے حقوق کے تحفظ کے لئے اپنی جہدوجہد جاری رکھے گی۔

صوبائی وزیر برائے صنعت و تجارت اور انسداد بدعنوانی و محکمہ امداد باہمی جام اکرام اللہ دھاریجو نے مزید کہا کہ۔وفاقی حکومت کی جانب سے پیش کردہ بجٹ اعداد و شمار کا گورکھ دھندہ ہے جبکہ 70 فیصد روینیو دینے والے سندھ صوبہ کو بجٹ میں مکمل طور پر نظرانداز کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ یہ بجٹ مزید مہنگائی ساتھ لے کر آئے گا۔ وزیراعظم بتائیں کہ ماہانہ پندرہ، بیس ہزار کمانے والا شدید مہنگائی میں اپنا گھر کیسے چلائے۔

جام اکرام اللہ دھاریجو نے کہا کہ حکومتی وزراء کے اعدادو شمار جھوٹ کے سوا کچھ نہیں ہے جبکہ نااہل حکومت نے صنعتی شعبے کو گیس اور بجلی کی لوڈشیڈنگ سے بہت بڑا نقصان دیا ہے۔ جام اکرام اللہ دھاریجو نے کہا کہ صنعت کے شعبے کو فروغ دینے کی باتیں زبانی جمع خرچ کے سوا کچھ نہیں وفاقی حکومت نے آٹا، گھی، چینی، پیٹرول کو مافیا کے پاس فروخت کردیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آٹا، چینی، گھی، پیٹرول کے دام حکومتی مافیاز کے رحم و کرم پر ہیں اور عوام مہنگائی کی چکی میں پس رہے ہیں۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات