نیب سکھر نے فرخ شاہ کی گرفتاری سے متعلق اعلامیہ جاری کردیا

ہفتہ 12 جون 2021 21:40

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جون2021ء) نیب سکھر نے فرخ شاہ کی گرفتاری سے متعلق اعلامیہ جاری کردیاہے۔اعلامیے کے مطابق فرخ شاہ کی گرفتاری کے احکامات چیئرمین نیب نے 21 اپریل کو جاری کیے تھے، ریفرنس میں نامزد فرخ شاہ عبوری ضمانت پر تھے۔

(جاری ہے)

نیب اعلامیہ کے مطابق فرخ شاہ کے اکائونٹس سے کروڑوں روپے کی ٹرانزیکشن ہوئی ہے، فرخ شاہ کے نام پر کئی جائیدادیں بھی سامنے آئی ہیں۔اعلامیہ کے مطابق خورشید شاہ پر دائر آمدن سے زائد اثاثہ جات ریفرنس میں فرخ شاہ مرکزی ملزم ہیں۔