جیکب آباد، عدالت نے قتل کا جرم ثابت ہونے پر چار ملزمان کو عمر قید اور تین تین لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنادی

ہفتہ 12 جون 2021 21:40

جیکب آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جون2021ء) جیکب آباد میں عدالت میں ایک شخص کے قتل کا جرم ثابت ہونے پر چار ملزمان کو عمر قید اور تین تین لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنادی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جیکب آباد میں سیکنڈ ایڈیشنل سیشن جج غلام علی کناسرو کی عدالت میں ایک شخص پیر بخش بروہی کو قتل کرنے کا جرم ثابت ہونے پر چار ملزمان رحمدل بروہی، عبدالغفار بروہی، پرویز بروہی اور نور احمد بروہی کو عمر قید اور مقتول کے ورثاء کو فی کس تین تین لاکھ روہے جرمانہ ادا کرنے کی سزا سنائی۔

جرمانے کی رقم ادا نہ کرنے کی صورت میں ملزمان کو6،6 ماہ مزید قید کی سزاکاٹنا ہوگی۔ عدالت نے مقدمے میں نامزد ایک ملزم وقار بروہی کو روپوش ہونے پر اشتہاری قرار دیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ 6 اگست 2019 کو مذکورہ ملزمان نے معمولی بات پر صعیف شخص پیر بخش بروہی کو کلہاڑیوں کے وار کرکے قتل کیا تھا جس کا مقدمہ مقتول کے بیٹے کریم بخش بروہی کی مدعیت میں دلمراد تھانہ میں درج کیا گیا تھا عدالتی فیصلے کے بعد ملزمان کو جیل منتقل کردیا گیا۔