حکومتی تخت و تاج کے محتاج نہیں عوام کے خادم ہیں ،ہماری سیاست کا محور اپنے عوام کی خدمت ہے ،سردار محمد صالح بھوتانی

ہفتہ 12 جون 2021 22:45

لسبیلہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جون2021ء) رکن صوبائی اسمبلی وسابق وزیر بلدیات بلوچستان سردار محمد صالح بھوتانی نے کہا ہے کہ حکومتی تخت و تاج کے محتاج نہیں بلکہ ہم عوام کے خادم ہیں اور ہماری سیاست کا محور اپنے عوام کی خدمت ہے کل بھی عوام کے درمیان تھے اور آج بھی الحمد اللہ اپنے حلقہ اور اپنے چاہنے والوں کے درمیان موجود ہیں ۔

یہ بات انھوں نے گزشتہ روز اپنے دورہ حب کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہی ۔

(جاری ہے)

سردار محمد صالح بھوتانی نے حب آمد پر مگسی قبائل کی معزز شخصیت میر صفدر خان مگسی کی جانب سے دی گئی ٹی پارٹی بعدازاں مری قبائل کی معزز شخصیت حاجی رحیم مری کی جانب سے اپنے اعزاز میں دیئے گئے ظہرانے میں شرکت کی سردار محمد صالح بھوتانی نے کہاکہ بھوتانی برادران کا اپنے حلقہ انتخاب اور لسبیلہ کے عوام کے ساتھ سیاست سے ہٹ کر خلوص کا رشتہ ہے اور خلوص کے رشتے بے لوث ہوتے ہیں عوام میں ہماری پذیرائی ہماری بے لوث خدمت کا نتیجہ ہے اس موقع پر انھوں نے بتایا کہ پچھلے دنوں اٴْنہیں ایک اعلیٰ اجلاس میں یہ بات بتائی گئی کہ انکی تجویز پر گڈانی کراس تا شپ بریکنگ اور آگے حبکو روڈ تک 20کلو میٹر روڈ کو ڈبل کیرج بنانے سمیت حب دریجی روڈ کی توسیع اور مزید بہتر بنانے کے کام کی وفاقی PSDPمیں منظوری دی گئی ہے اور وفاقی حکومت نے ان دونوں سڑکوں کی فریبلٹی رپورٹ بھی متعلقہ صوبائی محکمہ کو بنانے کی تاکید کردی ہے انھوں نے کہاکہ گڈانی روڈ ڈبل کیرج ہونے سے نہ صرف وہاں پر جاری تجارتی سرگرمیوں کو فروغ ملے بلکہ گڈانی اور قرب وجوار دیہاتوں کے عوام کو بھی ذرائع آمدورفت کی بہتر سہولیات حاصل ہونگی سردار محمد صالح بھوتانی نے کہاکہ اس کے علاوہ حب شہر کی ترقی اور بہتری کیلئے مزید فنڈز کے اجراء بھی ہو رہا ہے جس سے علاقے میں سیوریج گلی محلے کی سڑکوں کی پختگی اور واٹر سپلائی اور بجلی اسکیمات پر عملدرآمد ہوگا انھوں نے کہاکہ ہم اقتدار میں ہوں یانہ ہو لیکن اپنے عوام کی خدمت سے ہرگز غافل نہیں بلکہ عوامی مسائل حل کرانے کیلئے ہمہ تن وقت کوشاں رہتے ہیں انھوں نے کہا کہ یہ اقتدار عوام کی محبت کے بدولت ہے اور ہماری طاقت کا سرچشمہ ہمارے عوام اور سیاسی کارکن اور نوجون ہیں جو کہ ہمارے ساتھ ہیں انھوں نے کہاکہ سیاسی اٴْتار چڑھائو آتے رہتے ہیں لیکن ہم اور ہمارے حلقہ احباب ان سے گھبرانے والے نہیں بلکہ عوام نے جس مقصد کیلئے ہمیں منتخب کیا ہے وہ خدمت اور عوام کے مسائل انکی دہلیز پر حل کرتے رہیں گے اس موقع پر سابق کونسلر عثمان کوہ بلوچ ،میر عالم خان مری ،ابراہیم دودا ،ایڈوکیٹ حمل خان مری ،لالہ جمال زہری ،امین مری ،میر المجید مری ،گل حسن محمد حسنی ،ایڈوکیٹ اقبال جاموٹ ،صدیق چھٹہ ،غلام نبی چھٹہ ،جبار چھٹہ ،غازی خان چھٹہ ،وسیم ایوب ،عبدالغفور زہری ،میر فدا نورزئی ،اقبال لانگو ،میر عبدالرحمن لانگو ،قاسم مری ،گلزار خان مری ،کریم مری ،نواز مری ،لشکر خان مری ،جاوید کوہ بلوچ ،وزیر خان مری ،زوہیب نورزئی ،رحیم بلیدی ،جعفر رند ،خالد موندر ہ ،فرید دلاری ،عالم خان انگاریہ ،محمد ابراہیم دودا، وڈیرہ انور گدور ،حاصل خان بزنجو ،میر رفیق مگسی ،انور مگسی ،سابق کونسلر عمران اقبال ،سابق کونسلر غلام سرور مگسی ،عبدالباقی رند ،انور اقبال مگسی ،میر اسد خان ،کمال خان محمد حسنی ،سابق چیئرمین ساکران محمد رفیق سیاپاد و دیگر موجود تھے قبل ازیں مری گوٹھ آمد پر سردار محمد صالح بھوتانی کا فقیدالمثال استقبال کیا گیا۔