ملک میں کورونا کیسزکی شرح 3 اعشاریہ 40 فیصد پر آگئی، فعال کیسز بھی کم ہوگئے

گذشتہ چوبیس گھنٹوں میں کورونا سے 56 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد ملک میں عالمی وباء سے ہونے والی اموات تعداد کی مجموعی 21 ہزار689 ہوگئی، کورونا کے مزید 1239 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ این سی او سی

Sajid Ali ساجد علی اتوار 13 جون 2021 11:37

ملک میں کورونا کیسزکی شرح 3 اعشاریہ 40 فیصد پر آگئی، فعال کیسز بھی کم ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 12 جون 2021ء ) علامی وباء کورونا وائرس کے خلاف حکومت کی طرف سے نافذ کردہ پابندیاں اثردکھانے لگیں ، ملک میں کورونا کیسز میں مسلسل کمی آنے لگی، فعال کیسز بھی کم ہوگئے اور اس وقت ملک میں کورونا کےایکٹو کیسز کی تعداد 42 ہزار 290 ہے، جب کہ کورونا کیسزکی شرح 3 اعشاریہ 40 فیصد ریکارڈ کی گئی۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کردی تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں کورونا سے مزید 56 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد ملک میں عالمی وباء سے ہونے والی اموات تعداد کی مجموعی 21 ہزار689 ہوگئی ہے، گذشتہ چوبیس گھنٹوں میں کورونا کے مزید 1239 نئے کیسز رپورٹ ہوئے اور پاکستان میں اب تک کورونا سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 9 لاکھ 41 ہزار 170 ہوچکی ہے ، جب کہ گزشتہ روز ملک بھر میں ایک ہزار 610 مریض صحتیاب ہوئے جس کے بعد صحت یاب ہونے والے افراد کی مجموعی تعداد 877،191 ہوچکی ہے۔

(جاری ہے)

دوسری طرف پاکستان میں کورونا کیسز میں کمی کے باعث سول ایوی ایشن اتھارٹی نے12 ممالک کوسی کیٹیگری سے نکال دیا ، جون میں تمام پاکستانیوں کو واپس آنے کی اجازت ہوگی ، مسافروں کو ریپڈ ٹیسٹ ، قرنطینہ اور ایس اوپیز پابندیوں پر عمل کرنا ہوگا ، غیرملکی شہریوں کیلئے این اوسی کی شرط لازمی ہوگی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان میں کورونا کیسز میں کمی کے باعث سول ایوی ایشن اتھارٹی نے12 ممالک سی کیٹیگری سے نکال دیا ہے، اسی کیٹیگری لسٹ میں 38 ممالک شامل تھے، اب کم ہوکر 26ممالک رہ گئے ہیں۔

سول ایوی ایشن اتھارٹی نے کیٹیگری سی ممالک کی نئی فہرست جاری کردی ہے، فہرست میں بھارت ، بنگلا دیش، برازیل ، انڈونیشیاء ، ایران ، عراق اور جنوبی افریقہ ،چلی ، کولمبیا، نیپال، فلپائن، بھوٹان شامل ہیں،ڈائریکٹر ٹرانسپورٹ نے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔ اعلامیہ میں بتایا گیا کہ جون کے مہینے میں کیٹیگری سی ممالک سے تمام پاکستانیوں کو واپس آنے کی اجازت ہوگی۔

وطن واپس آنے والے پاکستانی مسافروں کو ریپڈ ٹیسٹ، قرنطینہ اور ایس اوپیز پابندیوں پر عمل کرنا ہوگا۔کیٹیگری سی میں شامل ممالک سے دوسرے ملک کے شہریوں کو پاکستان آنے کیلئے این اوسی کی شرط پر عمل کرنا ہوگا۔ دوسری جانب کورونا وبا کے پیش نظر سول ایوی ایشن اتھارٹی نی80 فیصد بین الاقوامی پروازوں پر پابندی برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ سول ایوی ایشن اتھارٹی کے شعبہ ایئر ٹرانسپورٹ کی جانب سے جاری نوٹم کے مطابق بین الاقوامی پروازوں پر پابندی 30 جون 2021 تک لاگو رہے گی۔