لبنان کے ٹوٹنے کا صرف حزب اللہ کو فائدہ ہوگا ،فرانسیسی سینیٹر

یورپ میں دہشت گردی کا مقابلہ کرنے کے طریقہ کار میں سقم موجود ہیں، سینیٹر نیٹلی گولیٹ کی گفتگو

اتوار 13 جون 2021 11:45

پیرس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جون2021ء) فرانسیسی سینیٹ کی رکن نیٹلی گولیٹ نے کہاہے کہ یورپ میں دہشت گردی کا مقابلہ کرنے کے طریقہ کار میں سقم موجود ہیں۔عرب ٹی وی سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ حزب اللہ ایک خطرناک دہشت گرد تنظیم ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نیکہا کہ حکومتی عہدیداروں نے حکومت کو بار بار دہشت گردی کے خطرے سے خبردار کیا تھا۔انہوں نے کہا کہ لبنان میں انتشار اور ملک ٹوٹنے کا فائدہ صرف حزب اللہ کو ہوگا۔فرانسیسی سینیٹر نے امریکا کے ساتھ بات چیت کی ضرورت پر زور دیا کیونکہ امریکا حزب اللہ کے خطرے کے بارے میں بہتر جانتا ہے۔

متعلقہ عنوان :