کے پی کے سے پنجاب منشیات کی سمگلنگ کی کوشش ناکام‘ کروڑوں روپے مالیت کی ہیئروئن برآمد‘ڈرائیور گرفتار

اتوار 13 جون 2021 12:00

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جون2021ء) کے پی کے سے پنجاب منشیات کی سمگلنگ کو ناکام بنا کر گاڑی سے کروڑوں روپے مالیت کی ہیئروئن برآمد کر کے سوار کو گرفتار کر لیا گیا جس سے پولیس مصروف تفتیش ہے۔

(جاری ہے)

زرائع کے مطابق قومی شاہراہ موٹروے پر کے پی کے سے منشیات پنجاب سمگل کی جا رہی تھی جس کی اطلاع پر دوران چیکنگ گاڑی نمبر V-5714 کو پشاور سے لاہور روڈ پر بلکسر کے قریب موٹر وے پولیس نے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر رکنے کا اشارہ دیا تو ڈرائیور نے گاڑی بھگا دی ۔

جس پر تعاقب کر کے موٹروے سرکلز پولیس کو الرٹ کر دیا گیا جس نے انتہائی خطرناک انداز سے ڈرائیونگ کرتی گاڑی کو کلر کہار کے قریب روک کر ڈرائیور کو گرفتار کر لیا گیا اور دوران تلاشی مشکوک گاڑی سے 8 کلو گرام اعلی کوالٹی کی ہیروئن برآمد ہوئی جس کی عالمی مارکیٹ میں کروڑوں روپے مالیت بتائی جارہی ہے ۔پولیس نے ڈرائیور منشیات سمگلر ملزم ظہور احمد ظفر سکنا مردان کے خلاف قانونی کارروائی شروع کردی ہے ۔