گوجرانوالہ: رشتہ مانگنے پر لڑکی کے باپ اور بھائیوں نے نوجوان کے ٹکڑے کرکے لاش نہر میں بہادی
نوجوان رضوان اپنے رشتے کے لئے طارق نامی شخص کے گھر گیا اور اس سے اس کی بیٹی کا رشتہ مانگا ، جس پر طارق اور اس کے بیٹے عمر اور امیر حمزہ طیش میں آگئے اور رشتہ مانگنے والے رضوان کو قتل کردیا
ساجد علی اتوار 13 جون 2021 12:42
(جاری ہے)
معلوم ہوا ہے کہ رضوان کے گھر والوں کی طرف سے گمشدگی کی اطلاع تھانہ کینٹ پولیس کو دی گئی، جس پر پولیس نے تفتیش شروع کردی، شواہد و جدید تکنیکی بنیادوں پر ملزم طارق اور اس کے دونوں بیٹوں کو شامل تفتیش کیا گیا تو ملزمان نے اعتراف جرم کرلیا ، جس کے بعد تھانہ کینٹ پولیس نے طارق اور اس کے بیٹوں عمیر اور امیر حمزہ کو گرفتار کرکے سیٹلائٹ پولیس کے حوالے کردیا جہاں سیٹلائٹ ٹاؤن پولیس نے تینوں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔
اسی طرح کے ایک اور واقعے میں صوبہ پنجاب کی تحصیل صادق آباد میں ناجائز تعلقات کے الزام پر پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء اور ٹکٹ ہولڈر نے ساتھیوں کے ہمراہ اپنی بھتیجی اور اس کے آشنا کو قتل کرکے لاشیں نہر میں بہادیں ، یہ افسوسناک واقعہ صادق آباد کے علاقہ بستی علامہ سائیں دہ گوٹھ میں پیش آیا ، جہاں مسمات طاہرہ قمر دختر قمر الدین ولانہ اور اس کا قریبی رشتہ دار 25 سالا طالب علم احسان خالق ولانہ محبت کی شادی کرنا چاہتے تھے تاہم باہمی رنجش پر طاہرہ کے چچا پی ٹی آئی صوبائی حلقہ 265 کے ٹکٹ ہولڈر جام اللّٰہ یار ولانہ نے دیگر ملزموں صبغت اللہ، اعجاز، امان اللّٰہ اور داد ولانہ کے ہمراہ احسان خالق اور طاہرہ قمر کو اغواء کرنے کے بعد کمرے میں بند کردیا اور تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے گلا دبا کر انہیں قتل کردیا جب کہ دونوں کی لاشوں کو نہر میں بہا دیا۔ بتایا گیا ہے کہ واقعے کا علم ہونے پر ریسکیو 1122 اور پولیس اہلکاروں نے نہر سے لاشیں نکالنے کے بعد مقدمہ درج کرلیا ، پوسٹمارٹم کے بعد مقتولین کی نعشیں ورثاء کے حوالے کردی گئیں جب کہ پی ٹی آئی کے ٹکٹ ہولڈر کو حراست میں لے لیا گیا ، پولیس کو شبہ ہے کہ دوہرے قتل کیلئے ولانہ برادری کا جرگہ ہوا جس میں قتل کا فیصلہ کیا گیا۔مزید اہم خبریں
-
اب آصف زرداری کو صدارتی استثنیٰ حاصل ہے، پارک لین ریفرنس میں وکیل کے دلائل
-
سیالکوٹ، گھریلو تنازع پربیوی نے پیٹرول چھڑک کر شوہرکو آگ لگا دی
-
وزیرخارجہ اسحاق ڈارپہلے غیرملکی دورے پربرطانیہ روانہ
-
آصف علی زرداری سے بحرین نیشنل گارڈ کے کمانڈر جنرل شیخ محمد بن عیسیٰ بن سلمان الخلیفہ کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
دفترخارجہ کی بھارت کی طرف سے کشمیری سیاسی جماعتوں پرپابندی کی شدید مذمت
-
احتساب عدالت نے حسن اورحسین نواز تینوں ریفرنسز میں بری کر دیا
-
صدرمملکت کو آڈیٹرجنرل آف پاکستان نے وفاقی حکومت کی آڈٹ رپورٹ پیش کر دی
-
کیا بے چینی تھی کہ رات کے 9 بجے بھی ٹرائل ہو رہا تھا؟
-
پی ٹی آئی کا وفد پاک فوج کے شہدا ء کے گھروں میں جائے گا ‘ زین قریشی
-
پاکستان کی خود مختاری پر کوئی آنچ نہیں آنے دینگے ، کسی بھی عمل پرفوری رد عمل دیں گے جوقوم نے دیکھا بھی ہے ‘ محسن نقوی
-
پاکستان اوربحرین کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو باہمی طورپرفائدہ مند اقتصادی شراکت داری میں تبدیل کرنے کی ضرورت ہے، صدرمملکت
-
ملکی خودمختاری پر کوئی آنچ نہیں آنے دیں گے ،محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.