یورو کپ ، ڈنمارک اور فن لینڈ کے درمیان میچ میں فٹبالر کو دل کا دورہ پڑ گیا، میچ معطل

اتوار 13 جون 2021 12:50

کوپن ہیگن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جون2021ء) یورو کپ فٹ بال ٹورنامنٹ میں ڈنمارک اور فن لینڈ کے درمیان میچ میں ڈنمارک کے فٹبالر کو دل کا دورہ پڑ گیا جس کے بعد میچ معطل کردیا گیا۔

(جاری ہے)

کوپن ہیگن میں ہونے والے یورو کپ کے میچ میں ڈنمارک کے کھلاڑی کرسچین ایرکسن کی طبیعت خراب ہوگئی اور وہ میدان میں گرپڑے جنہیں فوری طور پر ہسپتال لے جایا گیا۔

پہلے ہاف کے اختتام سے چند منٹ قبل یہ واقعہ پیش آیا اس حوالے سے یونین آف یورپین فٹبال ایسوسی ایشن (یوئیفا) نے بتایا کہ ڈنمارک کے فٹ بالر کرسچین ایرکسن کی طبیعت اب بہتر ہے انہیں میچ کے دوران دل کا دورہ پڑا تھا۔واقعہ کے بعد ڈنمارک اور فن لینڈ کے درمیان میچ معطل کردیا گیا ہے، میچ روکا گیا تو مقابلہ بغیر کسی گول کے برابر تھا۔

متعلقہ عنوان :