اسلام آباد فٹ بال ٹیم کے چنائو کے سلسلہ میں تین روزہ ٹرائلز 18 جون سے شروع ہونگے

اتوار 13 جون 2021 12:50

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جون2021ء) اسلام آباد فٹ بال ٹیم کے چنائو کے سلسلہ میں تین روزہ ٹرائلز 18 جون سے ٹی اینڈ ٹی فٹ بال گرائونڈ اسلام آباد میں شروع ہونگے۔گذشتہ روز اسلام آباد فٹ بال ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری سید شرافت حسین بخاری نے میڈیا کو بتایا کہ منتخب ٹیم 3 جولائی سے ایبٹ آباد میں کھیلی جانے والی قومی انڈر23 فٹ بال چمپئن شپ میں شرکت کرے گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ یکم جنوری 1999ء سے 31 دسمبر 2002ء کے درمیان پیدا ہونے والے کھلاڑی ٹرائلز دینے کے مجاز ہوںگے، کھلاڑیوں کو عمر کے ثبوت کے لئے اپنے ہمراہ اصل شناختی کارڈ لانا ہوگا، چمپئن شپ میں ملک بھر سے بارہ ٹیمیں حصہ لیں گی اور چمپئن شپ میں شرکت کرنے والی ٹیموں میں پنجاب، سندھ، بلوچستان اورخیبر پختونخوا سے دو، دو ٹیمیں جبکہ اسلام آباد، گلگت بلتستان، آزاد جموں و کشمیر اور فاٹا کی ایک، ایک ٹیم حصہ لے گی، انہوں نے کہا کہ تین روزہ ٹرائلز میں اسلام آباد کی رجسٹرڈ کلبوں کے کھلاڑی حصہ لے سکتے ہیں