ملتان میں دلہن سے زیادتی کا ایک اور ملزم مشکوک مقابلے میں ہلاک

دلہن سے زیادتی کے کیس میں 2 روز قبل ملزم عابدی بھی ایک مقابلے میں ہلاک ہوا تھا

اتوار 13 جون 2021 12:50

ملتان میں دلہن سے زیادتی کا ایک اور ملزم مشکوک مقابلے میں ہلاک
شجاع آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جون2021ء) شجاع آباد میں دلہن سے اجتماعی زیادتی کیس کا زیرِ حراست ایک اورملزم مبینہ مقابلے میں مارا گیا۔پولیس کے مطابق ملزم اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق ملزم شوکت کو برآمدگی کیلئے لے جایا جا رہا تھا کہ اس کے ساتھیوں نے اسے چھڑانے کیلئے پولیس پر فائرنگ کی اور ملزم شوکت گولی لگنے سے ہلاک ہوا۔پولیس کے مطابق ملزم شوکت کے ساتھی اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہو گئے۔دلہن سے زیادتی کے کیس میں 2 روز قبل ملزم عابدی بھی ایک مقابلے میں ہلاک ہوا تھا۔ملتان کے علاقے شجاع آباد میں 12 روز قبل 4 ملزمان نے گھرمیں ڈکیتی کے دوران دلہن کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔