حوصلے سے فلوئیڈ قتل کی فلم بندی پر نوجوان صحافی کے لیے اعلی صحافتی ایوارڈکااعلان

ڈارنیلا فریزیئر نے اس وقت ویڈیوبنائی تھی جب فلوئیڈ کی گرد پرایک پولیس اہلکا نے گھٹنا رکھا ہوا تھا،رپورٹ

اتوار 13 جون 2021 12:50

حوصلے سے فلوئیڈ قتل کی فلم بندی پر نوجوان صحافی کے لیے اعلی صحافتی ایوارڈکااعلان
نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جون2021ء) جرنلزم پرائز بورڈ نے جارج فلوئیڈ کے موت کے منظر کو حوصلے سے فلمانے پر نوجوان ڈارنیلا فرازئیر کو اعلی ترین صحافی ایوارڈ پولِٹزر پرائز دینے کا اعلان کیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق ڈارنیلا فریزیئر نے اس وقت اپنے موبائل کے ذریعے فلم بندی کی تھی جب پولیس اہلکار نے سیاہ فام جارج فلوئیڈ کی گرد پر گھٹنا رکھا ہوا تھا اور جارج فلوئیڈ کو کہتے سنا جا سکتا تھا کہ وہ سانس نہیں لے پا رہے۔

(جاری ہے)

اس ویڈیو کے منظرِعام پر آنے کے بعد امریکا سمیت دنیا بھر میں مظاہرے شروع ہو گئے تھے، جن میں نسل پرستی کے خاتمے کے لیے ٹھوس اقدامات کی ضرورت پر زور دیا گیا تھا۔ ڈارنیلا فریزیئر کے لیے پولٹزر پرائز کا اعلان کیا گیا۔ یہ ویڈیو ڈارنیلا فریزئیر نے مئی 2020 میں بنائی تھی۔پولٹزر پرائز بورڈ کے مطابق، "فلم بندی کے وقت فریزیئر کی عمر 17 برس تھی اور انہوں نے نہایت بہادری سے جارج فلوئیڈ کے قتل کی ریکارڈنگ کی۔ ایک ویڈیو جس نے دنیا بھر میں پولیس کے ظلم کو بے نقاب کیا اور سچ اور انصاف کے لیے عام شہریوں کے بہ طور صحافی ایک کردار کی اہمیت کو اجاگر کیا۔

متعلقہ عنوان :