کینیڈامیں پاکستانی فیملی کے شہید افراد کی نماز جنازہ اداکردی گئی

کینیڈین حکومت پاکستانی کمیونٹی کے ساتھ ، تین وزرا ،گیارہ ارکان کا تعلق مسلمان کمیونٹی سے ہے،کینیڈین وزیر

اتوار 13 جون 2021 12:50

کینیڈامیں پاکستانی فیملی کے شہید افراد کی نماز جنازہ اداکردی گئی
ٹورنٹو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جون2021ء) کینیڈا میں پاکستانی فیملی کے چاروں شہید افراد کی نماز جنازہ لندن اونٹاریو میں ادا کردی گئی ۔فزیو تھراپسٹ سلمان، ان کی والدہ، بیوی اور بیٹی کو ایک دہشت گرد نے ٹرک سے کچل دیا تھا۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کیک مطابق کینیڈا کے وفاقی وزیر برائے فیملیز، چلڈرن اینڈ سوشل ڈیولپمنٹ احمد حسین نے انٹرویو میں کہا حکومت ہر وہ قدم اٹھا رہی ہے کہ ہر شہری خود کو محفوظ سمجھے۔انہوں نے کہا کہ کینیڈین حکومت پاکستانی کمیونٹی کے ساتھ ہے، پارلیمنٹ میں تین وزرا سمیت گیارہ ارکان کا تعلق مسلمان کمیونٹی سے ہے۔