جی سیون ممالک کا بجلی پیدا کرنے کیلیے کوئلے کا استعمال ختم کرنے پر اتفاق

صنعتی سطح پر ڈی کاربنائزیشن ایجنڈے کے لیے 2ارب ڈالر خرچ کریں گے،جی سیون شرکاء

اتوار 13 جون 2021 14:20

جی سیون ممالک کا بجلی پیدا کرنے کیلیے کوئلے کا استعمال ختم کرنے پر اتفاق
لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جون2021ء) سات بڑی عالمی معیشتوں کے اتحاد جی سیون ممالک نے ماحولیاتی تحفظ کے لیے بڑا اقدام کرتے ہوئے بجلی پیدا کرنے کے لیے کوئلے کا استعمال ختم کرنے پر اتفاق کیا ہے۔

(جاری ہے)

میڈیاپورٹس کے مطابق برطانیہ میں جاری جی سیون سربراہ اجلاس میں تمام ممبر ممالک امریکا، برطانیہ، کینیڈا، اٹلی،فرانس، جرمنی اور جاپان کے رہنمائوں نے شرکت کی۔جی سیون ممالک نے اتفاق کیا کہ وہ بجلی پیدا کرنے کے لیے کوئلے کا استعمال ختم کریں گے اور صنعتی سطح پر ڈی کاربنائزیشن ایجنڈے کے لیے 2ارب ڈالر خرچ کریں گے۔ اجلاس میں وبا سے متاثر رکن ممالک کی معیشتوں کی بحالی کے لیے اقدامات پرغور کیا گیا۔