ملکہ برطانیہ کی تلوار سے کیک کاٹنے میں ناکامی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

ویڈیو میں ملکہ الزبتھ کے ہمراہ شہزادی کیٹ مڈلٹن اور ان کی بہو کارنوال کامیلا کو بھی دیکھاجاسکتا ہے ،رپورٹ

اتوار 13 جون 2021 14:20

ملکہ برطانیہ کی تلوار سے کیک کاٹنے میں ناکامی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر ..
لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جون2021ء) برطانیہ کی شاہی خاندان کی موجودہ سربراہ ملکہ الزبتھ کی غیر معمولی انداز میں کیک کاٹتے ہوئے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔برطانوی میڈیا کی جانب سے حال ہی میں ملکہ برطانیہ کی ایک ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں ملکہ برطانیہ کو چھری کے بجائے تلوار سے کیک کاٹتے دکھایا گیا ہے، ملکہ برطانیہ نے جنوبی شہر کورنوال میں جی سیون ممالک کے اجلاس میں شرکت کی اور اس دوران امریکی صدر جوبائیڈن اور ان کی اہلیہ جل بائیڈن سے بھی ملاقات کی۔

(جاری ہے)

اس تقریب میں روایتی طورپر کیک کاٹا جاتا ہے ، تاہم ملکہ نے اس رسم کو اداکرنے کے دوران کیک چھری سے کاٹنے کے بجائے تلوار سے کیک کاٹنے پر اصرار کیا۔ویڈیو میں ملکہ الزبتھ کے ہمراہ شہزادی کیٹ مڈلٹن اور ان کی بہو کارنوال کامیلا کو بھی دیکھاجاسکتا ہے ۔محافظ کی جانب سے ملکہ کو تلوار پیش کی گئی تو پہلے پہل ملکہ نے الٹی تلوار سے ہی کیک کاٹنے کی کوشش کی، جس پر کیٹ مڈلٹن سمیت اجلاس کے شرکا بھی اپنی ہنسی نہ روک پائے ۔بعد ازاں کارنوال کامیلا نے ملکہ برطانیہ کو چاقو کی موجودگی پر بھی توجہ دلائی،جس پر ملکہ نے جواب دیا کہ مجھے پتہ ہے کہ چاقو بھی موجود ہے ،تاہم ملکہ نے کارنوال کامیلا کی مدد سے الٹی تلوار سے ہی کیک کاٹا۔