چین میں گیس پائپ لائن دھماکے سی12افراد ہلاک،138زخمی

شیان میں گیس پائپ لائن دھماکے کے بعد 150 افراد کو متاثرہ علاقے سے نکالا گیا،امدادی کارروائیاں جاری

اتوار 13 جون 2021 14:20

چین میں گیس پائپ لائن دھماکے سی12افراد ہلاک،138زخمی
بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جون2021ء) چین کے رہائشی علاقے میں گیس پائپ لائن دھماکے میں 12 افراد ہلاک، 138 زخمی ہوگئے، دھماکے کی شدت سے فوڈ مارکیٹ کی عمارت بھی تباہ ہوگئی۔

(جاری ہے)

چینی میڈیا کے مطابق چین کے شہر شیان میں گیس پائپ لائن دھماکے کے بعد 150 افراد کو متاثرہ علاقے سے نکالا گیا جس میں سے 37 افراد شدید زخمی ہیں۔ذرائع کے مطابق دھماکا اس وقت ہوا جب لوگ خریداری کیلئے موجود تھے۔فوڈ مارکیٹ میں ریسکیو کی کوششیں جاری ہیں، دھماکے کی وجہ جاننے کیلئے تحقیقات شروع کردی گئیں۔

متعلقہ عنوان :