مصر کا امریکا سے فلسطینیوں کے خلاف اسرائیل کے جرائم روکنے کا مطالبہ

اسرائیل کی جارحانہ پالیسی کے باعث علاقائی جنگ چھڑنے کا اندیشہ ہے،مصر کا انتباہ

اتوار 13 جون 2021 14:20

قاہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جون2021ء) مصر نے امریکا پر زور دیا ہے کہ وہ اسرائیل پر دبائو ڈالے تاکہ اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو کو ایسی کوئی بھی کوشش کرنے سے روکے جو فلسطین کی صورتحال کو بگاڑ دے۔میڈیارپورٹس کے مطابق اس رپورٹ میں ان اطلاعات کی نشاندہی کی گئی ہے کہ قاہرہ نے واضح کیا کہ اسرائیل کے پاس اگلا محاذ صرف غزہ کی پٹی تک ہی محدود نہیں ہوگا یہ کوئی بھی کشیدگی تین محاذوں تک پھیل سکتی ہے جس سے علاقائی جنگ چھڑنے کا اندیشہ ہے۔

(جاری ہے)

مصر نے گذشتہ گھنٹوں کے دوران فلسطین میں جنگ بندی کے قیام کے لیے تبادلہ خیال کے سلسلے میں پیشرفت کو تیز کرنے کی اطلاع دی ہے۔ غزہ کی پٹی کی تعمیر نو اور فلسطینی دھڑوں کے درمیان مصالحت کی کوششیں بھی جاری ہیں۔ایک برطانوی اخبار نے نشاندہی کی کہ مصری قیادت اسرائیل اور فلسطینی دھڑوں کے مابین فائر بندی کے قیام کے سلسلے میں ثالثی کی نگرانی کے سلسلے میں کی جانے والی کوششوں اور طویل مدتی صلح تک پہنچنے کی کوششوں پر تشویش رکھتی ہے۔ خدشہ یہ ہے کہ نیتن یاھو اور ان کے حلیفوں کی کوئی بھی حرکت مصری کوششوں کو نقصان پہنچا سکتی ہے۔