اسلام امن کا پیامبر ہے، مغرب ’’اسلاموفوبیا‘‘ سے نکلے‘ندیم اختر ندیم

اسلامی ملک متحد ہوکر اس انتہاپسندی کا مقابلہ کریں اور اسلام دشمنوں کو بے نقاب کریں

اتوار 13 جون 2021 14:40

شکرگڑھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جون2021ء) اسلام امن کا پیامبر ہے، مغرب ’’اسلاموفوبیا‘‘ سے نکلے۔ اسلام میں انسانیت سمیت ہر مخلوق کیلئے امن اور بھلائی ہے۔ ان خیالات کا اظہار معروف شاعر ادیب ندیم اختر ندیم کرتے کیا انہوں نے کہا کہ مغرب میں اسلام کا پھیلنا مخالفین سے برداشت نہیں ہورہا۔ اس لئے جہاں بھی موقع ملتا ہے اسلام دشمنی میں اندھے لوگ مسلمانوں پر حملہ آور ہوجاتے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے مغربی ملکوں کے قوانین بھی ’’اسلامو فوبیا‘‘ کی حمایت کرتے ہیں۔ یورپی ملکوں میں اسلام دشمنی کے واقعات تسلسل کے ساتھ ہورہے ہیں جس پر مہذب ہونے کے دعویدار اور امن عالم کے ٹھیکیدار کوئی توجہ نہیں دیتے۔ انہوں نے کہا کہ اسلامی ملک متحد ہوکر اس انتہاپسندی کا مقابلہ کریں اور اسلام دشمنوں کو بے نقاب کریں۔ اس سلسلے میں امریکہ، برطانیہ اور دیگر یورپی ریاستوں کے مسلمان ارکان پارلیمنٹ اپنا کردار ادا کریں