وزیراعلیٰ سندھ قوم پرست سیاست کررہے ہیں، مراد علی شاہ کٹھ پتلی ہیں ،ڈوڑیں زرداری خاندان کے پاس ہیں ،فواد چوہدری

سندھ کو 3 سالوں میں 1600 سے 1800 ارب روپے دیئے گئے، پیسہ کہاں گیا سندھ اور کراچی کے شہریوں کو تکلیف سے بچانے کیلئے پورا ملک تکلیف برداشت کرتا ہے،رواں سال سندھ کو 7 سے ساڑھے 7 سو ارب روپے ملیں گے،من پسند ٹھیکیداروں کو ٹھیکے دے کر سندھ کو کب تک چلایا جائیگا، سب سے زیادہ پلی بارگین کے کیسز سندھ کے ہیں،احسن اقبال، مریم اورنگزیب، سعدرفیق اور دیگر لیگ رہنما خطاطی سیکھیں اور قلم دوات لے کر لکھا کریں حکومت نامنظور، اس سے ان کا بینرز کا خرچہ بچے گا،مسلم لیگ (ن) کا اگلے الیکشن میں کوئی مستقبل نہیں،وزیر اطلاعات کی میڈیا سے گفتگو

اتوار 13 جون 2021 15:00

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جون2021ء) وفاقی وزیراطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ سندھ قوم پرست سیاست کررہے ہیں، مراد علی شاہ کٹھ پتلی ہیں ،ڈوڑیں زرداری خاندان کے پاس ہیں ،سندھ کو 3 سالوں میں 1600 سے 1800 ارب روپے دیئے گئے، پیسہ کہاں گیا سندھ اور کراچی کے شہریوں کو تکلیف سے بچانے کیلئے پورا ملک تکلیف برداشت کرتا ہے،رواں سال سندھ کو 7 سے ساڑھے 7 سو ارب روپے ملیں گے،من پسند ٹھیکیداروں کو ٹھیکے دے کر سندھ کو کب تک چلایا جائیگا، سب سے زیادہ پلی بارگین کے کیسز سندھ کے ہیں،احسن اقبال، مریم اورنگزیب، سعدرفیق اور دیگر لیگ رہنما خطاطی سیکھیں اور قلم دوات لے کر لکھا کریں حکومت نامنظور، اس سے ان کا بینرز کا خرچہ بچے گا،مسلم لیگ (ن) کا اگلے الیکشن میں کوئی مستقبل نہیں۔

(جاری ہے)

اتوار کو یہاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ وزیراعلیٰ سندھ قوم پرست سیاست کررہے ہیں، وہ خود کو بینظیر اورذوالفقار بھٹو کی سیاست سے الگ کررہے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ ہر ر 5 سال کے بعد ایک شخص کو ربراسٹمپ کے طور پر سندھ کے وزیراعلیٰ ہاؤس میں بٹھا دیا جاتا ہے جس کی تاریں زرداری خاندان کے پاس ہوتی ہیں جو اسے کٹھ پتلی کے طور پر استعمال کرتے ہیں۔

انہوںنے کہاکہ سندھ کو 3 سالوں میں 1600 سے 1800 ارب روپے دیئے گئے، اس بجٹ میں بھی سندھ کا حصہ بڑھایا گیا ہے، ان کے پاس اتنا پیسہ آیا لیکن وہ کہاں گیا ۔وزیراطلاعات نے کہا کہ سندھ حکومت اتنا پیسہ ملنے کے باوجود بھی صوبائی حکومت اب تک اپنا محکمہ پولیس بھی ٹھیک نہ کرسکی، اور ہر سال وفاق کی منت کرتی ہے کہ رینجرز کو صوبے میں رہنے دیا جائے، کراچی پولیس میں اتنی اہلیت نہیں کہ امن بحال کرے، سندھ میں اس وقت آرٹیکل 140 اے لاگو کرنیکی ضرورت ہے، گورنر راج حل نہیں کیونکہ یہ غیرجمہوری عمل ہے، سندھ اور کراچی کے شہریوں کو تکلیف سے بچانے کیلئے پورا ملک تکلیف برداشت کرتا ہے، وفاقی حکومت نے کیالیکٹرک کو 500 میگا واٹ اضافی بجلی فراہم کی، جس کی وجہ سے شدید گرمی میں کراچی والوں کو بجلی کی لوڈشیڈنگ کا سامنا کرنا نہیں پڑا۔

فواد چوہدری نے کہا کہ رواں سال سندھ کو 7 سے ساڑھے 7 سو ارب روپے ملیں گے، گزشتہ چند سال میں لاڑکانہ پر 90 ارب روپے خر چ ہوچکے تاہم کام نظرنہیں آرہا، بدین، گھوٹکی اور دیگرعلاقوں کے نام پر بھی پیسہ لیا جاتا ہے لیکن وہاں کام نہیں ہوتا ہے، من پسند ٹھیکیداروں کو ٹھیکے دے کر سندھ کو کب تک چلایا جائیگا، سب سے زیادہ پلی بارگین کے کیسز سندھ کے ہیں۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ ملک میں اس سال گندم، چاول اور مکئی کی ریکارڈ فصل ہوئی، کورونا کے باوجود پاکستان میں مہنگائی کی شرح کم رہی، حکومت نے اس بجٹ میں چھوٹی گاڑیوں کی قیمت میں بھی کمی کی، موبائل ڈیٹا اور کالز پر ٹیکس کو بھی مسترد کردیا گیا ہے، بجٹ میں کم سے کم تنخواہ 20 ہزار کردی ہے، رواں سال پاکستان کی گروتھ اور عام آدمی کی بہتری کا سال ہوگا، خوشی ہے پاکستان کے تمام طبقوں نے بجٹ کو ویلکم کیا ہے تاہم (ن) لیگ کی ایک خوبی ہے کہ وہ ہر چیز کو پڑھے بغیرمسترد کردیتے ہیں، انہوں نے بجٹ پڑھا بھی نہیں اور کہا ہم اس بجٹ کو مسترد کرتے ہیں، انہوں نے الیکٹرونگ میشن کو دیکھا بھی نہیں اور مسترد کردیا، ان کو اگلے الیکشن میں ناکامی نظرآرہی ہے اس لیے وہ الیکشن اصلاحات نہیں چاہتے، یہ لوگ ابھی سے یہ کہہ رہے ہیں اگلے الیکشن میں دھاندلی ہوگی۔

فواد چوہدری نے کہا کہ (ن) لیگ نے سوچا رکھا ہے کہ ہرچیز کو مسترد کرنا ہے،انہوں نے اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کے حق سے حقارت کے ساتھ مسترد کردیا، اور احسن اقبال نے کہا کہ اوورسیز کو پاکستانی مسائل کا ادراک نہیں ہے، نوازشریف، اسحاق ڈار اوران کے بیٹے بھی تو اوورسیز ہیں، ان کے بارے میں کیا خیال ہے، اوورسیز پاکستانی ملک سے پیسہ باہر نہیں لے کرجاتے بلکہ باہر سے اپنے ملک بھیجتے ہیں،اوورسیز پاکستانیوں سے متعلق جو ریمارکس دیئے گئے ہیں اس کی مذمت کرتاہوں، احسن اقبال، مریم اورنگزیب، سعدرفیق اور دیگر لیگ رہنما خطاطی سیکھیں اور قلم دوات لے کر لکھا کریں حکومت نامنظور، اس سے ان کا بینرز کا خرچہ بچے گا۔

انہوںنے کہاکہ ن لیگ کا بیانیہ آ رہا ہے کہ اگلے الیکشن میں دھاندلی ہوگی، یہ باتیں وہ لوگ کرتے ہیں جو کمزور ہوتے ہیںانہوںنے کہاکہ مسلم لیگ (ن) کا اگلے الیکشن میں کوئی مستقبل نہیں، وہ ایسی فضاء اور ماحول رکھنا چاہتے ہیں کہ جب وہ ہاریں گے تو شور مچائیں گے کہ دھاندلی ہو گئی۔ چوہدری فواد حسین نے کہاکہ اگلے سات سال ان کا مستقبل یہی ہوگا کہ یہ لوگ بینر لے کر ایک کونے میں کھڑے ہوں گے جن پر لکھا ہوگا کہ حکومت نامنظور، الیکشن نا منظور۔وفاقی وزیر نے کہا کہ سپریم کورٹ کو چاہیے کہ یہاں آئین کی دفعہ 140 نافذ کی جائے اور مقامی حکومتوں کے انتخابات ہوں۔