چین نے زےجیانگ کی تعمیروترقی، فی کس آمدنی بڑھانے کیلئے اقدامات شروع کردیے

صوبہ زے جیانگ کی تعمیروترقی کیلئے2035 تک کی منصوبہ بندی اورتجاویز کا اجراء کردیا ہے، ترقیاتی سفر میں خامیوں اور کمزوریوں کے باوجود آگے بڑھنے کی لگن بھی ہے۔ چینی کمیونسٹ پارٹی

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ اتوار 13 جون 2021 15:54

چین نے زےجیانگ کی تعمیروترقی، فی کس آمدنی بڑھانے کیلئے اقدامات شروع ..
بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 13 جون2021ء) چین نے صوبوں کی تعمیروترقی کیلئے اقدامات شروع کردیے، صوبہ زے جیانگ کی تعمیر و ترقی کے لیے اہم تجاویز کا اجراء کیا گیا ہے، ترقیاتی سفر میں خامیوں اور کمزوریوں کے باوجود آگے بڑھنے کی لگن بھی ہے۔ تفصیلات کے مطابق چین کے صوبہ زے جیانگ کی تعمیر و ترقی کے لیے رہنما تجاویز کا اجراء کردیا ہے۔ ابھی حال ہی میں چینی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی اور ریاستی کونسل نے صوبہ زے چیانگ کی اعلیٰ معیار کی ترقی اور مشترکہ خوشحالی کے حصول کی خاطر اسے ایک مثالی زون میں ڈھالنے کے لیے گائیڈ لائن جاری کی ہے۔

زے جیانگ کی صوبائی پارٹی کمیٹی مرکزی حکومت کی "رہنما تجاویز" کا باقاعدہ مطالعہ اور اس پر عمل درآمد کر رہی ہے ، اور زے جیانگ میں مستقل طور پر اعلیٰ معیار کی ترقی کو فروغ دینے اور مشترکہ خوشحالی کے لئے ایک مثالی زون کی تیاری کر رہی ہے۔

(جاری ہے)

مذکورہ تجاویز میں  اعلیٰ درجے کی ترقی ، شہری اور دیہی علاقوں کی مربوط ترقی ، آمدنی کی تقسیم کے نظام میں اصلاح کے لئے پائلٹ علاقوں سمیت مہذب ، ہم آہنگ اور خوبصورت علاقوں کے قیام پر زور دیا گیا ہے،جن کی روشنی میں صوبہ زے جیانگ 2025 تک اعلیٰ معیاری ترقی کو فروغ دینے اور مشترکہ خوشحالی کے ایک مثالی زون کی تعمیر میں نمایاں پیشرفت کرے گا۔

صوبے میں فی کس جی ڈی پی ایک معتدل ترقی یافتہ معیشت کی سطح تک پہنچ جائے گی ۔ 2035 تک  صوبہ زے جیانگ اعلیٰ معیار کی ترقی میں زیادہ سے زیادہ کامیابی حاصل کرے گا اور بنیادی طور پر مشترکہ خوشحالی حاصل کرے گا۔ فی کس جی ڈی پی اور شہری اور دیہی باشندوں کی آمدنی کو ترقی یافتہ معیشتوں کی سطح تک پہنچانے کی جستجو کی جائے گی ۔ صوبہ زے جیانگ کے پاس وسائل کے حامل  شہر اور دیہات ہیں اور ترقی بھی متوازن ہے۔

صوبے کی ترقیاتی صورتحال مشترکہ خوشحالی کی جانب آگے بڑھنے کی ایک مضبوط بنیاد اور خوبی ہے۔ ترقیاتی سفر میں خامیوں اور کمزوریوں کے باوجود آگے بڑھنے کی لگن بھی ہے۔صوبہ زے جیانگ میں ایک طویل عرصے سے بڑے ترقیاتی منصوبوں پر عمل درآمد یقینی بنایا گیا ہے  جیسے دریائے یانگسی ڈیلٹا کی مربوط ترقی اور دریائے یانگسی اقتصادی بیلٹ کی ترقی وغیرہ ۔مذکورہ "تجاویز" کی روشنی میں زے جیانگ  اور ملک کے دوسرے علاقوں کی صنعتوں ، کاروباری اداروں اور تحقیقی اداروں کے درمیان وسیع  پیمانے پر تعاون فروغ پائے گا۔

متعلقہ عنوان :