آمدنی چھپانے پر ایف بی آر کو بغیر صفائی ملزم کی گرفتاری کا اختیار دینے کا فیصلہ
آمدنی چھپانے کے شبہ میں گرفتار کیے جانے والے فرد کو 24 گھنٹے کے اندر اندر متعلقہ اسپیشل جج یا جوڈیشل مجسٹریٹ کے سامنے پیش کرنا ہوگا
اتوار 13 جون 2021 16:05
(جاری ہے)
اس حوالے سے ایف بی آر حکام کا کہنا ہے کہ یہ قانون کسی خاص طبقے کے لیے نہیں ہے بلکہ اس کا اطلاق سیاست دانوں، بیورو کریٹس، صحافیوں، صنعت کاروں و تاجروں اور خود ایف بی آر کے اپنے افسران و اہل کاروں سمیت ہر شخص پر لاگوہوگا۔
جس کسی پر بھی ٹیکس چوری کرنے اور ٹیکس بچانے کے لیے آمدنی چھپانے کا شک ہوگا، ایف بی آر کا ان لینڈ ریونیو آفیسر اس سیاست دان، بیورو کریٹ، صحافی، وکیل یا کسی عام شخص کو گرفتار کرسکے گا۔ان کا کہنا تھا کہ ابھی فنانس بل کے ذریعے انکم ٹیکس آرڈی ننس کی سیکشن 203 اے میں ترمیم کی تجویز دی گئی ہے اور سیکشن 203 بی میں گرفتاری کا طریقہ کار تجویز کیا گیا ہے۔ پارلیمنٹ سے فنانس بل کے ذریعے ان مجوزہ قوانین کی منظوری کے بعد صدر کے دستخطوں کے بعد اس کا اطلاق ہوگا تاہم حتمی فیصلہ پارلیمنٹ کی منظوری سے ہوگا۔فنانس بل کے ذریعے انکم ٹیکس آرڈی ننس کی سیکشن 203 اے میں تجویز کردہ ترمیم میں کہا گیا ہے کہ ایف بی آر کے کم از اکم اسسٹنٹ کمشنر ان لینڈ ریونیو کے عہدے کے برابر کے ان لینڈ ریونیو آفیسر کو کسی بھی شخص کے بارے میں آمدنی چھپانے کے شواہد سے متعلق مواد کی بنیاد پر اسے گرفتار کرنے کے اختیارات ہوں گے اور اس آرڈیننس کے تحت تمام گرفتاریاں کوڈ آف کریمنل پروسیجر ایکٹ 1898 کی متعلقہ شقوں کے مطابق عمل میں لائی جائیں گی۔اگر کسی کمپنی کے آمدنی چھپانے کا شبہہ ہوا یا مذکورہ کمپنی آمدنی چھپانے میں ملوث پائی گئی تو اس کمپنی کے مجاز ڈائریکٹر اور آفیسرکو گرفتار کیا جاسکے گا۔مجوزہ قانون میں بتایا گیا ہے کہ متعلقہ ان لینڈ ریونیو آفیسر کو آمدنی چھپانے کے جرم اور آمدنی چھپانے کے شبہے میں گرفتار کیے جانے والے شخص کے بارے میں فوری طور پر متعلقہ اسپیشل جج کو حقائق کے بارے میں آگاہ کرنا ہوگا، اسپیشل جج متعلقہ ان لینڈ ریونیو آفیسر کو گرفتار شخص کو پیش کرنے کے لیے ہدایات جاری کرسکتا ہے ان لینڈ ریونیو افسر کو ان ہدایات پر عمل درآمد کرنا ہوگا۔مجوزہ قانون میں کہا گیا ہے کہ اگر کسی جگہ اسپیشل جج نہیں ہے یا اسپیشل جج کی عدالت کا فاصلہ زیادہ ہونے کی وجہ سے گرفتار شخص کو 24 گھنٹے کے اندر پیش کرنا ممکن نہ ہو تو اس صورت میں ان لینڈ ریونیو آفیسر گرفتار شخص کونزدیکی جوڈیشل مجسٹریٹ کے سامنے پیش کرے گا۔ سماعت کے دوران ملزم کو ضمانت دینا یا ضمانت مسترد کرنے کا اختیار اسپیشل جج کو ہوگا جوکہ ضمانتی مچلکوں پر بھی ضمانت دے سکتا ہے۔علاوہ ازیں کیس کی سماعت کے دوران اسپیشل جج کسی بھی مرحلے پر کسی بھی وجہ سے ضمانت منسوخ بھی کرسکے گا اس کے علاوہ کیس کی انکوائری کے لیے اگر ملزم کو زیر حراست رکھنا ہوگا تو اس صورت میں ان لینڈ ریونیو آفیسر اسپیشل جج یا جوڈیشل مجسٹریٹ کو ملزم کے ریمانڈ کی تحریری درخواست کرسکتا ہے اسپیشل جج یا جوڈیشل مجسٹریٹ ریکارڈ دیکھ کر ملزم کا 14 دن کا ریمانڈ دے سکتا ہے۔مزید اہم خبریں
-
طویل عرصے بعد پی ٹی آئی لاہور اور پنجاب کے دیگر شہروں میں جلسے کرنے میں کامیاب
-
گندم کٹائی مہم کا افتتاح، مریم نواز نے گندم کی کچی فصل ہی کاٹ دی
-
اپوزیشن کا آصفہ بھٹو کی حلف برداری پر شور شرابے سے لگتا یہ ایک نہتی لڑکی سے خوفزدہ ہیں
-
وزیراعظم کی افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کی آڑ میں اسمگلنگ میں ملوث افسران کو عہدے سے فوراً ہٹانے اور محکمانہ کارروائی کرنے کی ہدایت
-
امارات میں ایئرپورٹ پر پھنسے بیشتر مسافر وطن واپس پہنچ گئے، خواجہ آصف
-
عالمی مالیاتی اداروں کے حکام کا پاکستان کو آئی ایم ایف کا مختصر مدت کا پروگرام لینے کا مشورہ
-
عوام سے درخواست ہے کہ 21اپریل کو پی ٹی آئی امیدواروں کو ووٹ کاسٹ کریں
-
سعودی کمپنیوں کو تربیت یافتہ آئی ٹی ماہرین بھیجنے کے خواہاں ہیں،وزیر اعلیٰ مریم نواز سے ڈیجیٹل کوآپریشن آرگنائزیشن کے وفد کی ملاقات
-
وفاقی وزیر پٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک کی اماراتی سفیر حمد عبید الزعابی سے ملاقات ،باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو
-
صدرزرداری نے ساتویں بارپارلیمنٹ سے خطاب کرکے تاریخ رقم کی
-
سپیکر قومی اسمبلی نے ایوان میں باجا بجانے اور شور کرنے پر جمشید دستی اور اقبال خان کی رکنیت معطل کردی
-
اسٹیبلشمنٹ کو عمران خان سے بات کرنا ہوگی لیکن فی الحال کہیں برف نہیں پگھلی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.