شنگھائی الیکٹرک کے تحت تھر میں میگا کورونا ویکسینشن مہم شروع

سی پیک منصوبے سے وابستہ 5 ہزار ایمپلائز کی ویکسینشن کی جائے گی ،وانگ زائوفن

اتوار 13 جون 2021 16:55

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جون2021ء) شنگھائی الیکٹرک کے تحت تھر بلاک ون میں کورونا سے بچائو کیلئے میگا ویکسنیشن مہم شروع کردی گئی سی پیک منصوبے سے وابستہ پانچ ہزار ایمپلائز کی ویکسینشن کی جائے گی گزشتہ روز مہم کا افتتاح کیا گیا اس سلسلے میںایس ایس آر ایل کے چیئرمین وانگ زائوفن نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کورڈ وباء کے باعث دنیا بھر میں امور زندگی اور کاروبار بری طرح متاثر ہواہے ایمپلائز کی حفاظت کیلئے مہم شروع کی گئی ہے جس کے تحت چار سو ملازمین کی روزانہ ویکسینشن کی جائے گی انہوں نے مذید کہا کہ ورکرز کی زندگیوں کو محفوظ بنانا ہماری ترجیحات میں شامل ہے کراچی سے ماہر ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل اسٹاف کی ٹیم محکمہ صحت کے تعاون سے مہم میں شامل کی گئی ہے اس موقع پر شنگھائی الیکٹرک اور محکمہ صحت کے آفیشلز بھی موجود تھے ۔