پنگریو اوردیگرتھانوں کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیاں،ایک اشتہاری سمیت4منشیات فروش گرفتار

ملزمان کے قبضے سے دیسی شراب اور گٹکا،ایک چھینی گئی موٹر سائیکل ، 2 مسروقہ سولر پلیٹس، ایک مسروقہ بکری اورایک مسروقہ واٹر موٹر برآمد

اتوار 13 جون 2021 16:55

پنگریو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جون2021ء) پنگریو اوردیگرتھانوں کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں۔پولیس نے مختلف کارروائیوں کے دوران ایک اشتہاری سمیت4منشیات فروش ملزمان کوگرفتارکرلیا،ملزمان کے قبضے سے دیسی شراب اور گٹکا،ایک چھینی گئی موٹر سائیکل ، 2 مسروقہ سولر پلیٹس، ایک مسروقہ بکری اورایک مسروقہ واٹر موٹر برآمد کرلی ہے۔

تفصیلات کے مطابق چوکی انچارج لنواری شریف سب انسپکٹر محمد ایوب خاصخیلی نے اسٹاف کے ہمراہ کاروائی کرکہ 2 سولر پلیٹس برآمد کر کہ مالکان کریم بخش چنا اور عمران جونیجو کے حوالے کردی ہیں ۔چوکی انچارج ٹائون اے ایس آئی محمد سالم کھوسو نے اسٹاف کے ہمراہ کاروائی کر کہ بدین کے شہری شفقت بھٹی کی چوری شدہ پانی کی موٹر برآمد کر کہ مالک کے حوالے کردی ہے۔

(جاری ہے)

ایس ایچ او تھانہ بدین انسپکٹر محمد انور لغاری بمع اسٹاف نے کاروائی کرکہ جعلسازی کے مقدمے میں مطلوب اشتہاری ملزم ارشاد علی بھرگڑی کو گرفتار کرلیا ہے۔ایس ایچ او تھانہ کھوسکی سب انسپکٹر ثابت علی چانڈیو بمع اسٹاف نے کاروائی کرکہ چھینی گئی موٹر سائیکل برآمد کر لی ہے۔ مورخہ 23 مئی کو تھانہ کھوسکی کی حدود سے نامی میر بٹ سے موٹر سائیکل چھینی گئی تھی ۔

پولیس نے ملزم ذوالفقار مرادانی کو جیل روانہ کردیا ہے۔ ایس ایچ او تھانہ کھوسکی سب انسپکٹر ثابت علی چانڈیو بمع اسٹاف نے مزید کاروائی کے دوران مسروقہ بکری برآمد کر لی ہے۔ گذشتہ رات ملزم اسماعیل جونیجو نے بکری چرائی تھی۔ایس ایچ او تھانہ پنگریو انسپکٹر غلام قادر سرکی بمع اسٹاف نے مختلف مقامات پر کاروائیاں کر کہ 2 منشیات فروشوں ربنواز گاڈیوان اور محمد ابراہیم گاڈیوان کو گرفتار کر لیا ہے۔ ملزمان کے قبضے سے 58 لیٹرز دیسی شراب برآمد کر لی گئی ہے۔ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیاگیا ہے سی آئی اے پولیس بدین نے خفیہ اطلاع ملنے پر تھانہ ٹنڈو غلام علی کی حد میں کاروائی کر کہ گٹکہ فروش ملزم شعیب نظامانی کو 500 گٹکہ سمیت گرفتار کر کہ مقدمہ درج کر لیا ہے۔