وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا لاہور میںڈور پھرنے سے تین سالہ بچے کے جاں بحق ہونے کے واقعہ پراظہارافسوس

پتنگ بازی کے واقعات پر شدید برہمی کا اظہار، افسوسناک واقعہ کے بارے میں سی سی پی اولاہور سے رپورٹ طلب

اتوار 13 جون 2021 18:05

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جون2021ء) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے لاہور میںڈور پھرنے سے تین سالہ بچے کے جاں بحق ہونے کے واقعہ پر گہرے دکھ اورافسوس کا اظہارکیا ہے ۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے جاں بحق بچے کے لواحقین سے دلی ہمدردی و تعزیت کااظہار کیاہے ۔وزیراعلیٰ عثمان بزدارنے غمزدہ خاندان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے لاہور میںپتنگ بازی کے واقعات پر شدید برہمی کا اظہارکیاہے۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے افسوسناک واقعہ کے بارے میں سی سی پی اولاہور سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔وزیراعلیٰ عثمان بزدارنے غفلت کے ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ پتنگ بازی کے واقعات قطعی ناقابل برداشت ہیں -پتنگ بازی پر پابندی کے قانون پر سختی سے عملدرآمد کرایا جائے اورخلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بلاامتیاز قانونی کارروائی کی جائے ۔