جمعیت علماء اسلام سندھ کا پیپلزپارٹی کی سندھ حکومت کے خلاف 17جون سے تحریک شروع کرنے کا فیصلہ

سندھ حکومت کے خلاف شروع ہونے والی تحریک چار مرحلوں پر مشتمل ہوگی،پہلے مرحلہ میں ضلعی ہیڈکواٹرز میں17جون کو پریس کلب کے سامنے مظاہرے کیئے جائیں گے، علامہ راشدمحمود سومرو

اتوار 13 جون 2021 20:10

ْکراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جون2021ء) جمعیت علماء اسلام(جے یوآئی)سندھ نے پیپلزپارٹی کی سندھ حکومت کے خلاف 17جون سے تحریک شروع کرنے کا فیصلہ کیاہے۔جس کی جمعیت علماء اسلام سندھ کی مجلس عاملہ نے منظوری دے دی ہے۔صوبائی مجلس عاملہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ راشدمحموسومرونے کہاکہ اپنی تحریک کا رخ وفاقی حکومت کے ساتھ ساتھ پیپلزپارٹی کی نااہل حکومت کی طرف بھی موڑ رہے ہیں۔

سندھ میں کرپشن،لوٹ مار ،تعلیم کی تباہ حالی اورصحت کی مخدوش حالت پر احتجاج کیاجائے گا۔انہوں نے کہاکہ احتجاج میں تباہ حال زراعت، حکمرانوں کی طرف سے پانی کی چوری، سندھ کی زمینیںبیچنے کے معاملے کو اٹھایاجائے گا۔علامہ راشدمحمودسومرو نے کہاکہ سندھ میں بڑھتے ہوئے قبائلی تکرار،اسٹریٹ کرائم،لوڈشیڈنگ و دیگر علاقائی ایشوز احتجاج کا حصہ ہوں گے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت کے خلاف شروع ہونے والی تحریک چار مرحلوں پر مشتمل ہوگی۔پہلے مرحلہ میں ضلعی ہیڈکواٹرز میں17 جون بروز جمعرات کو پریس کلب کے سامنے مظاہرے کیئے جائیں گے۔دوسرے مرحلہ میں29جولائی کو کراچی میں پی ڈی ایم کے ہونے والے جلسے میںسندھ کے مسائل کو اجاگر کیا جائے گا۔انہوں نے بتایا کہ تیسرے مرحلہ میں تمام ضلعی ہیڈکواٹرز میں سندھ حکومت کے خلاف عوامی جلسے منعقد کئے جائیں گے جبکہ آخری مرحلہ میں گھوٹکی تا وزیراعلیٰ ہائوس کراچی تک لانگ مارچ ہوگا۔

علامہ راشد سومرو نے مطالبہ کیاکہ بحریہ ٹائون کے خلاف پر امن احتجاج کرنے والی قوم پرست قیادت کو فوری آزاد کیا جائے اور جھوٹے مقدمات واپس لیئے جائیں اوراحتجاجی مظاہروں کے دوران مظاہرین پر تشدد کرنے والوں کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے۔انہوں نے کہاکہ سندھ کی زمینوں کو مزید بیچنے نہیں دیا جائے گا، بحریہ ٹائون واقعہ کی اصل زمہ دار سندھ حکومت ہے