پولیو کے مکمل خاتمے کیلئے 5.1 ارب ڈالر کے عالمی فنڈ کا اعلان

مختص کردہ عالمی فنڈ کا بڑا حصہ پاکستان اور افغانستان میں انسدادِ پولیو مہم پر صرف ہوگا

اتوار 13 جون 2021 20:55

جنیوا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جون2021ء) پولیو کے مکمل خاتمے کیلئے 5.1 ارب ڈالر کے عالمی فنڈ کا اعلان کر دیا گیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق دنیا بھر سے 2026 تک پولیو کے مکمل خاتمے کا اعادہ کیا گیا ہے اور مختص کردہ عالمی فنڈ کا بڑا حصہ پاکستان اور افغانستان میں انسدادِ پولیو مہم پر صرف ہوگا۔واضح رہے کہ اس وقت صرف پاکستان اور افغانستان میں ہی پولیو موجود ہے ورنہ دنیا بھر سے پولیو کا خاتمہ کیا جا چکا ہے۔

پولیو کے خاتمے سے متعلق حکومتوں، غیر سرکاری اداروں اور صحت کی تنظیموں کے مشترکہ عالمی پروگرام ’’گلوبل پولیو اریڈیکیشن انیشی ایٹیو‘‘ (پی جی ای آئی) نے اپنے تازہ بیان میں کہا کہ پولیو کا مکمل خاتمہ کرنے کے لیے فوری اور منظم کوششوں کی پہلے سے زیادہ ضرورت ہے۔

(جاری ہے)

عالمی ادارہ صحت کے مطابق گزشتہ برس کورونا وائرس کی عالمی وبا کے باعث انسدادِ پولیو پروگرام پر بھی توجہ کم ہوگئی تھی جس کے نتیجے میں 2020 کے دوران پولیو کیسز کی تعداد بھی 1,226 ہوگئی جبکہ 2018 میں یہی تعداد صرف 138 رہ گئی تھی۔

امراض اور وباؤں کے تدارک سے متعلق امریکی ادارے ’’سی ڈی سی‘‘ میں شعبہ انسدادِ پولیو کے سربراہ ڈاکٹر جان ورٹیوفیویلی نے کہا، ’’اب وقت ا?گیا ہے کہ پولیو کا خاتمہ کرنے کے لیے کوششیں دگنی کردی جائیں۔