چین میں گیس پائپ لائن کا دھماکہ ، 12 افراد ہلاک،138زخمی

اتوار 13 جون 2021 20:55

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جون2021ء) چین کے رہائشی علاقے میں گیس پائپ لائن دھماکے میں 12 افراد ہلاک اور138 زخمی ہوگئے۔سرکاری میڈیا کے مطابق چین کے شہر شیان میں گیس پائپ لائن میں دھماکہ اس وقت ہوا جب لوگ عمارت کے نیچے موجود فوڈ مارکیٹ خریداری کیلیے موجود تھے، دھماکے کی شدت سے فوڈ مارکیٹ کی عمارت تباہ ہوگئی۔

(جاری ہے)

دھماکے کے بعد 150 افراد کو متاثرہ علاقے سے نکال لیا گیا ہے جس میں سے 37 افراد شدید زخمی ہیں،دھماکے کی وجہ جاننے کے لیے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

متعلقہ عنوان :