محنت کشوں کے مفادات کی خاطر خون کے آخری قطرے تک اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے ،چوہدری محمد یٰسین

سی ڈی اے سینی ٹیشن ڈائریکٹوریٹ سے منیر مسیح ،اشفاق مسیح اور سلامت مسیح اپنے ساتھیوں سمیت پاشاگروپ کو چھوڑ کر مزدور یونین چوہدری محمد یٰسین گروپ میں شامل

اتوار 13 جون 2021 21:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جون2021ء) طارق شریف ،وارث دلیپ ،سلیم بھٹی اور ناصر آفریدی کی کاوشوں سے سینی ٹیشن ڈائریکٹوریٹ سے منیر مسیح ،اشفاق مسیح اور سلامت مسیح نے اپنے ساتھیوں سمیت پاشاگروپ کو چھوڑ کر مزدور یونین چوہدری محمد یٰسین گروپ میں شمولیت کا اعلان کر دیا ،سی ڈی اے مزدور یونین کے مرکزی آفس میںمشاورتی اجلاس میں ورکروں سے خطاب کرتے ہوئے مزدور یونین کے قائد چوہدری محمد یٰسین نے کہا کہ ہماری تنظیم نے عدالتی وقانونی جنگ کی صورت میں اپنے ملازمین کا تحفظ کیا اور ہم نے سی ڈی اے ملازمین کو بے شمار مراعات دلوائیں اور آج بھی ہماراعزم ہے کہ محنت کشوں کے مفادات کی خاطر خون کے آخری قطرے تک اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے ،ادارے میں ریفرنڈم کا انعقاد ہونے جارہاہے اور ہر محنت کش کو یہ حق حاصل ہے کہ وہ اپنی مرضی کے مطابق اپنے بہترمستقبل کے لیے اپنی مرضی کے نمائندے منتخب کرے اور کوئی بھی شخص دھونس ،دھاندلی اور دبائو ڈال کر کسی بھی ملازم کو اپنا حق استعمال کرنے سے نہیں روک سکتا ،ہمارے مخالفین کے پاس الزامات ،کردارکشی، جھوٹ پر مبنی سیاست اورسبز باغ دکھانے کے علاوہ کوئی ایسی کارکردگی موجود نہیں جسکی بنیاد پروہ محنت کشوں سے ووٹ مانگ سکیں ،مزدور یونین کے عہدیداران ،کارکن اور سوشل میڈیا ٹیم الزامات اورکردارکشی کی سیاست کومستردکرتے ہوئے مزدور یونین کی کارکردگی کی بنیاد پراپنا منشور ملازمین تک پہنچائیں،ہمیں فخر ہے کہ ہماری تنظیم میں رنگ ،نسل و مذہب سے بالاتر ہوکرہر سیاسی ومذہبی جماعت سے وابستہ لوگ شامل ہیں اور ہم نے تمام لوگوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھا ہے ،نئے شامل ہونے والے تمام محنت کشوں کو پوراعزت و احترام دیا جائے گا اور آنے والے وقت میں یہ تمام لوگ سی ڈی اے مزدور یونین کی ٹیم کا حصہ بن کر ادارے و ملازمین کے بہتر مستقبل کے لیے اپنا اہم کرداراداکریں گے ۔

متعلقہ عنوان :