آئی ایم ایف کی خواہش پر ملک میں بے روزگاری ، مہنگائی کی تیسری لہر آنیوالی ہے،سراج الحق
مت نے عوام دشمن بجٹ کی ہیٹرک مکمل کرلی ،اب ان کا آئوٹ ہونا قریب ہے،ثمر باغ اور تحصیل منڈا میں ارکان و کارکنان سے خطاب
اتوار 13 جون 2021 21:40
(جاری ہے)
ان خیالات کااظہار انہوں نے ضلع دیرکی تحصیل ثمر باغ میں کارکنان اور تحصیل منڈا کے اجتماع ارکان سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔
سراج الحق نے کہاکہ حکومت کا پیش کردہ بجٹ زمینی حقائق کے بالکل منافی ہے جب تک اللہ اور اس کے رسول ؐ کے احکامات کے خلاف اقدامات ختم نہیں ہوتے ، ملک میں خوش حال نہیں آسکتی ۔ عوام کا خون نچوڑ کر سود کی صورت میں ادا کیا جارہاہے ۔ گزشتہ اور موجودہ حکومت نے اس سے نجات کے لیے کوئی لائحہ عمل ترتیب نہیں دیا ۔ امیر جماعت نے کہاکہ حکومت کے تین سالوں میں مزیددو کروڑ سے زائد لوگ خط غربت کے نیچے زندگی گزارنے پر مجبور ہیں ۔ بے روزگاری میں بے پناہ اضافہ ہواہے اور لاکھوں لوگ اپنے گھروں سے محروم ہوچکے ہیں ۔ پی ٹی آئی نے اپنے تمام دعوئوں کی ہمیشہ نفی کی ہے ۔ ایک کروڑ نوکریاں اور پچاس لاکھ گھروں کا اعلان ان کو ہر روز شرمندہ کر رہاہے ۔ روپے کی قدر میں 35 فیصد کمی ہوئی ۔ایک سال میں کئی دفعہ قیمتوں میں اضافہ ہوا ۔ مافیاز کا راج رہا جو تاحال جاری ہے ۔ حکومت بالکل بے بس ہے ۔ ان کا کہناتھاکہ آئی ایم ایف اور مافیاز کی موجودگی میں حکومت ربڑ سٹمپ سے زیادہ کچھ بھی نہیں ۔سراج الحق نے کہاکہ بجٹ میں پٹرولیم لیوی میں اضافہ کو مشروط قرار دینا عوام کو دھوکہ دینے کے مترادف ہے ۔ پٹرولیم مصنوعات پر ریکارڈ لیوی ٹیکس حکومتی ظالمانہ اقدام ہے ۔ ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ پٹرولیم مصنوعات پر ناجائز ٹیکسز کا خاتمہ کیا جائے ۔انہوں نے کہاکہ بجٹ میں زراعت کے شعبہ میں مختص بجٹ کی رقم اونٹ کے منہ میں زیرہ دینے کے مترادف ہے ۔ بجٹ میں کسانوں کو کوئی ریلیف نہیں دیا گیا ۔ زرعی مقاصد کے لیے بجلی پر عائد FPA اور QTA جیسے ٹیکسز کو ختم کرنے کے وعدہ سے روگردانی کی گئی ہے ۔ کھادوں ، بیجو ں اور زرعی ادویات کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہوگا جس سے کسانوں کی پیداوار ی لاگت میں اضافہ ہوگا جو کہ کسانوں پر مزید ظلم کرنے کے مترادف ہے ۔ انہوںنے کہاکہ بجٹ میں سرکاری ملازمین مطمئن دکھائی نہیں دے رہا ۔ ای او آئی بی کے پنشنرز کی پنشن میں خاطر خواہ اضافہ نہیں کیا گیا ۔ آٹا ،چینی ، دالوں سمیت دیگر اشیائے خوردو نوش کی قیمتوں میں کمی کے لیے کوئی اقدامات نہیں کیے گئے ۔انہوں نے کہاکہ حکومت بجلی ، پٹرولیم مصنوعات اور گیس کی قیمتوں میں اضافے سے باز رہے اور فوری طور پر اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کرے ۔مزید اہم خبریں
-
پی ٹی آئی کی تحریکوںملکی معیشت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا،شیری رحمان
-
سپریم کورٹ کا نسلہ ٹاور کی زمین بیچ کر الاٹیز کو معاوضہ ادا کرنے کا حکم
-
اگلے 5 دنوں میں طوفانی بارشوں کے باعث کسانوں کا بے تحاشہ نقصان ہونے کا خدشہ
-
ہم سب کو کسی سے سیاسی انتقام نہ لینے کا عزم کرنا چاہیے، متحد ہوکرملک کو درپیش بھنور سے نکالا جا سکتا ہے، سینیٹراسحٰق ڈار
-
سپیکر قومی اسمبلی سردارایازصادق کی زیر صدارت قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے اجلاس
-
بانی پی ٹی آئی ، پرویزالٰہی ، علی نوازاعوان و دیگرکے خلاف جوڈیشل کمپلیکس توڑپھوڑ کیس کی سماعت
-
مہنگائی کے بوجھ تلے دب جانے والی عوام پر گرمیوں کے آغاز میں ایک اور بجلی بم گرانے کی تیاریاں
-
صدرمملکت سے پاکستان میں آسٹریلیا کے ہائی کمشنرنیل ہاکنز کی ملاقات
-
حکومت کسانوں سے کتنی گندم خریدے گی ابھی اعدادوشمار نہیں بتا سکتا
-
کیا یورپی یونین جاسوسی کے مسئلے سے نمٹنے کے لیے تیار ہے؟
-
سڈنی چرچ واقعہ، پانچ نوجوان دہشت گردی کے الزام میں گرفتار
-
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی و خصوصی اقدامات احسن اقبال کی زیرصدارت اجلاس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.