نواب آف جونا گڑھ سے سربراہ پاکستان سنی تحریک کی وفد کے ہمراہ ملاقات

بھارت ریاست جوناگڑھ سے غاصبانہ تسلط ختم کرئے اس سلسلے میں عالمی کمیونٹی سے رابطے کئے ہیں ،نواب محمد جہانگیر خانجی بھارت یاد رکھے ظلم ومظالم کی حکومتیں ایک دن ختم ہونی ہیں ،ریاست جونا گڑھ پر جعلی قبضہ کی داستان سب جانتے ہیں ،ثروت اعجاز قادری

اتوار 13 جون 2021 21:40

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جون2021ء) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری کی وفد کے ہمراہ نواب آف جونا گڑھ نواب محمد جہانگیر خانجی سے ملاقات کی اپنی رہائش گاہ پر نواب محمد جہانگیر خانجی نے ثروت اعجاز قادری کا استقبال کرتے ہوئے خوش آمدید کیا ،دونوں رہنمائوں نے موجودہ ملک کے حالت پر تبادلہ خیال کیا ،ریاست جونا گڑھ سے بھارتی غاصبانہ قبضہ ختم کرانے کا عالمی برادری سے مطالبہ کرتے ہوئے ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ تقسیم ہند کے موقع پر ریاست جوناگڑھ نے پاکستان سے الحاق کیا ،بھارت نے ہزاروں مسلمانوں کو شہید اور خواتین کی عصمت دری تشددومظالم سے حقائق کو بدلا دنیاپر عیاں ہے ،بھارت ریفرنڈم پر یقین رکھتا ہے تو پھر کشمیر میں ریفرنڈم سے کیوں بھاگتا ہے ،بھارت یاد رکھے ظلم ومظالم کی حکومتیں ایک دن ختم ہونی ہیں ،ریاست جونا گڑھ کا جعلی ریفرنڈم کی داستان سب جانتے ہیں ،نواب جہانگیر خانجی کی جوناگڑھ ریاست کوپاکستان کے ساتھ شامل کر نے کی جدوجہد کے ساتھ ہیں ،جونا گڑھ کے مسئلے کے حل کیلئے مکمل ساتھ دینگے ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے نواب آف جونا گڑھ محمد جہانگیر خانجی سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات میں کیا ،اس موقع پر مرکزی رابطہ کمیٹی کے محمد آفتاب قادری ،محمد طیب قادری اور کراچی ڈویژن کے عہدیدار بھی موجود تھے ،اس موقع پر نواب آف جونا گڑھ محمد جہانگیر خانجی کا کہنا تھا کہ پاکستان کی تعمیر وترقی اور خوشحالی کیلئے ایک ہوکر کام کرنے کی ضرورت ہے ،بھارت ریاست جوناگڑھ سے غاصبانہ تسلط ختم کرئے اس سلسلے میں یورپی یونین سمیت عالمی کمیونیٹی سے رابطے کئے ہیں ،انشاء اللہ جلد ریاست جونا گڑھ سے بھارت کا غاصبانہ قبضہ ختم ہوجائیگا،اس موقع پر ثروت اعجاز قادری نے ریاست جونا گڑھ کیلئے کی جانیوالی جدوجہد کو سراہا اور کہاکہ پاکستان دنیا کاواحد ملک ہے جہاں تمام اقلیتیں آزادی کے ساتھ زندگی بسر کررہی ہیں ،بھارت نے مسلم نسل کشی کی انتہا کی ہوئی ہے اقوام متحدہ ریاست جونا گڑھ اور مقبوضہ کشمیر کو بھارتی تسلط سے نجات دلائے۔