یولیس یونیفارم میں‌ ڈکیتیاں کرنے والی خاتون گرفتار، دوران تفتیش تہلکہ خیز انکشافات کر دئیے

ملیر کے زکریا گوٹھ میں چھاپہ مار کارروائی کے دوران تین رکنی گروہ کو گرفتار کیا گیا جن کے قبضے سے جدید اسلحہ، نقد رقم، پولیس کی وردیاں، موبائل فونز اور منشیاب برآمد ہوئی، پولیس

Danish Ahmad Ansari دانش احمد انصاری اتوار 13 جون 2021 21:45

یولیس یونیفارم میں‌ ڈکیتیاں کرنے والی خاتون گرفتار، دوران تفتیش تہلکہ ..
کراچی (اُردو پوائنٹ ، اخبار تازہ ترین، 13جون2021) کراچی میں یولیس یونیفارم میں‌ ڈکیتیاں کرنے والی خاتون اپنے 2 ساتھیوں سمیت گرفتار، ملزمان نے دوران تفتیش تہلکہ خیز انکشافات کر دئیے۔ تفصیلات کے مطابق شہر قائد میں پولیس کی وردی پہن کر وارداتیں کرنے والی خاتون ڈکیت کو 2 ساتھیوں سمیت گرفتار کرلیا گیا ہے۔ملیر کینٹ پولیس نے ذکریا گوٹھ کچی آبادی میں چھاپہ مار کارروائی کرتے ہوئے خاتون ماریہ اور اس کے دو ساتھی فرحان اور سعید احمد کو گرفتار کرلیا ہے۔

پولیس کے مطابق ملزمان پولیس کی وردیاں پہن کر ملیر کے مختلف علاقوں میں ڈکیتی و رہزنی کی وارداتیں کرتے تھے، ملزمان نے ابتدائی تفتیش میں 20 سے زائد وارداتوں کا اعتراف کرلیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان کے قبضے سے اسلحہ، نقدی اور پولیس کی وردیاں برآمد ہوئیں، ملزمان آئس کا نشہ بھی کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

ایس ایس پی ملیر عرفان بہادر نے بتایا کہ پولیس پارٹی نے ملیر کے زکریا گوٹھ میں چھاپہ مار کارروائی کے دوران تین رکنی گروہ کو گرفتار کیا، جن کے قبضے سے جدید اسلحہ، نقد رقم، پولیس کی وردیاں، موبائل فونز اور منشیاب برآمد کی گئی ہے۔

عرفان بہادر نے بتایا کہ گرفتار ملزمان آئس سمیت مختلف اقسام کے نشےکےعادی ہیں، جنہوں نے تفتیش کے دوران یولیس یونیفارم استعمال کر کے ڈکیتیاں کرنے کا اعتراف بھی کیا۔پولیس نے دوسری کارروائی سولجر بازار میں کی جہاں سے موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث ڈکیت کو گرفتار کیا گیا۔ حکام کے مطابق ملزم کو ایک موٹرسائیکل چوری کی سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے گرفتار کیا گیا۔پولیس کے مطابق ملزم عادی مجرم ہے، جس کے خلاف ماضی میں بھی مختلف تھانوں میں مقدمات درج ہوئے، ملزم چوری شدہ موٹرسائیکل جرائم کی وارداتوں میں استعمال کرتا تھا۔