اسلام آباد یونائیٹڈ نے لاہور قلندرز کو 28 رنز سے ہرادیا
آصف علی کو 75 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلنے پر مین آف دی میچ قرار
اتوار 13 جون 2021 22:12
(جاری ہے)
گیارہویں نمبر پر بیٹنگ کے لیے میدان میں اترنے والے حارث رؤف نے 17 رنز بنائے۔
دیگر بلے بازوں میں ذیشان اشرف 1، محمد حفیظ 8، بین ڈنک 1، ٹم ڈیوڈ 3، راشد خان 4، جیمز فالکنر 1 اور شاہین شاہ آفریدی بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے۔ احمد دانیال 6 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔ اسلام آباد یونائیٹڈ کے موسیٰ خان نے تباہ کن باؤلنگ کرتے ہوئے 18 رنز کے عوض 3 وکٹیں حاصل کیں۔ شاداب خان اور فواد احمد نے بالترتیب 14 اور 27 رنز دے کر 2،2 وکٹیں اپنے نام کیں۔ اس سے قبل اسلام آباد یونائیٹڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو ان کا ٹاپ آرڈر مکمل طور پر ناکام ہوگیا اور محض 20 رنز پر ان کی آدھی ٹیم پویلین واپس پہنچ گئی۔ عثمان خواجہ 0، کولن منرو 4، روحیل نذیر 1، حسین طلعت 8 اور شاداب خان 5 رنز بناکر چلتے بنے۔ ایسے میں آصف علی اور افتخار احمد نے ٹیم کی کمان سنبھالی اور چھٹی وکٹ کے لیے 123 رنز کی عمدہ شراکت قائم کرکے اسلام آباد یونائیٹڈ کا مجموعہ 150 کے پار پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا۔ آصف علی نے 43 گیندوں پر 5 چھکوں اور 6 چوکوں کی بدولت 75 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی۔ افتخار احمد 37 گیندوں پر 6 چوکوں کی مدد سے 49 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ اسلام آباد یونائیٹڈ نے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 152 رنز بنائے۔ وسیم جونیئر 4 اور موسیٰ خان بغیر کوئی رن بنائے ناٹ آؤٹ رہے۔ لاہور قلندرز کے جیمز فالکنز نے صرف 19 رنز کے عوض تین اہم وکٹیں حاصل کیں۔ حارث رؤف اور شاہین آفریدی نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
سوشل میڈیا پر میرا کوئی اکائونٹ نہیں، سابق کرکٹر سعید انور
-
پاکستان کرکٹ ٹیم کی آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی تیاریوں کا آغاز
-
شاہین آفری سے تعلق پرانا اور مضبوط ہے ، بابر اعظم
-
پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے فاسٹ بولر محمد عامر کو تنبیہ
-
اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ کیلئے کراچی کے بعد اسلام آباد میں بھی پاکستان ہاکی ٹیم کے کیمپ کا آغاز ہوگیا
-
پاکستان ویسٹ انڈیز ویمنز ون ڈے سیریز (کل)سے کراچی میں شروع ہوگی
-
پاکستان کے دو اسکواش پلیئرز سامان نہ پہنچنے پر آئرلینڈ میں پریشان
-
پاکستان ویسٹ انڈیزویمنز ون ڈے سیریز(کل) سے کراچی میں شروع ہوگی
-
بابر اعظم 100 ففٹی پلس مکمل کرنے والے دنیا کے چوتھے بلے باز بننے سے صرف 2 نصف سنچریاں دور
-
پاکستان ٹین پن باؤلنگ فیڈریشن کا پاکستان ماسٹر اوپن ٹین پن بائولنگ چیمپئن شپ کے لئے آرگنائزنگ کمیٹی کا اعلان
-
بیڈمنٹن کا سمر کیمپ 15 جون سے شروع ہو گا
-
محمد عامر نے 4 سال بعد قومی ٹیم کی گرین شرٹ پہن لی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.