اداکارہ کیارا ایڈوانی نے سلو میاں کے کہنے پر اپنا نام تبدیل کرلیا

میرا اصل نام ’عالیہ ہے، سلمان خان نے فلم انڈسٹری میں آگے بڑھنے کے لیے مجھے نام بدلنے کا مشورہ دیا سلمان خان نے اداکارہ عالیہ بھٹ کی وجہ سے ایسا کیا کیونکہ بالی وڈ میں ایک ہی نام کی دوایکٹریس نہیں ہوسکتیں

پیر 14 جون 2021 11:25

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جون2021ء) اداکارہ کیارا ایڈوانی نے سلو میاں کے کہنے پر اپنا نام تبدیل کرلیا لیکن ایسا کرنے کی ضرورت کیوں پیش آئی، یہ جان کر آپ بھی حیران ہوجائیں گے۔بھارتی اداکارہ کیارا ایڈوانی نے 22 سال کی عمر میں بالی وڈ میں قدم رکھا۔ اداکارہ کہتی ہیں کہ انہیں سب سے زیادہ سپورٹ معروف اداکار سلمان خان نے کیا، فلم انڈسٹری میں کام کے حوالے سے سلمان خان نے اداکارہ کی بہت راہنمائی کی۔

(جاری ہے)

انیتا شروف اداجانیہ کے شو میں گفتگو کرتے ہوئے کیارا ایڈوانی نے بتایا کہ ’میرا اصل نام ’عالیہ‘ ہے، سلمان خان نے فلم انڈسٹری میں آگے بڑھنے کے لیے مجھے نام بدلنے کا مشورہ دیا، سلمان خان نے اداکارہ عالیہ بھٹ کی وجہ سے ایسا کیا کیونکہ بالی وڈ میں ایک ہی نام کی دوایکٹریس نہیں ہوسکتیں۔کیارا ایڈوانی نے کہا کہ سلمان خان کے کہنے پر میں نے اپنا نام کیارا ایڈوانی رکھنے کا فیصلہ کیا، اب میرے والدین بھی مجھے اسی نام سے پکارتے ہیں۔