38بیویوں،89بچوں پر مشتمل دنیا کے سب سے بڑے خاندان کے سربراہ کاانتقال

بھارتی شہری زیونا چنا اپنے خاندان کے سائز کی وجہ سے دنیا میں مشہور تھے، ان کی عمر 76 سال تھی،رپورٹ

پیر 14 جون 2021 11:25

ایزوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جون2021ء) 38بیویوں اور 89 بچوں پر مشتمل دنیا کے سب سے بڑے خاندان کے سربراہ زیونا چنا انتقال کرگئے۔ بھارتی ٹی وی کے مطابق زیونا چنا کا تعلق بھارتی ریاست میزورام سے تھا۔

(جاری ہے)

ان سے متعلق بتایا گیا ہے کہ وہ ہائی بلڈ پریشر اور شوگر کے مرض میں مبتلا تھے۔زیونا چنا اپنے خاندان کے سائز کی وجہ سے دنیا میں مشہور ہوگئے تھے، ان کی عمر 76 سال تھی۔ میزورام کے وزیر اعلی زورامتھنگا نے ٹوئٹر پر اعلان کیا کہ میزورام کے لوگ بوجھل دل کے ساتھ زیونا کو الوداع کہہ رہے ہیں جو کہ دنیا کے سب سے بڑے خاندان کا سربراہ تھا۔

متعلقہ عنوان :