امریکی صدر، خاتون اول کی ملکہ الزبتھ کی چائے کی دعوت میں شرکت

صدر اور ملکہ مطمئن نظر آئے، خصوصی گفتگو سے قبل انہوںنے کھلے ماحول میں بھی گپ شپ کی،برطانوی میڈیا

پیر 14 جون 2021 11:25

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جون2021ء) امریکی صدر جو بائیڈن اور ان کی اہلیہ جل بائیڈن نے برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں ہونے والے جی سیون اجلاس کے بعد ونڈسرشاہی محل میں ملکہ الزبتھ کی چائے کی دعوت میں شرکت کی۔ امریکی صدر جوبائیڈن کا اقتدار سنبھالنے کے بعد برطانیہ کا پہلا دورہ ہے۔

(جاری ہے)

برطانوی میڈیاکے مطابق برطانیہ کی 95 سالہ ملکہ زرق برق لباس میں ملبوس تھیں نے بائیڈن اور ان کی اہلیہ کو شاہی خاندان کی ایک ہزار سالہ پرانی رہائش گاہ گھر پر مدعو کیا۔

کرونا وبا کے دنوں میں ملکہ نے اپنا زیادہ تر وقت یہیں صرف کیا ۔امریکی صدر اور خاتون اول نے برطانوی شاہی خاندان کی طرف سے دی گئی دعوت میں شرکت کی جہاں ان کا پرتپاک اسپتال کیا گیا۔ امریکی صدر کو گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا اور امریکی قومی ترانہ بھی بجایا گیا۔جوبائیڈن کے ونڈسر محل پہنچنے کے ساتھ ہی ان کے استقبال کی رسومات ادا کی گئیں۔اس موقع پر صدر اور ملکہ مطمئن نظر آئے۔ خصوصی گفتگو سے قبل انہوںنے کھلے ماحول میں بھی گپ شپ کی۔