شہباز شریف فیملی کیخلاف منی لانڈرنگ اور اثاثہ جات ریفرنس کی سماعت8جولائی تک ملتوی

حمزہ شہباز کی پیشی ،بجٹ سیشن میں مصروف ہونے کی وجہ سے شہباز شریف کی حاضری معافی کی درخواست منظور

پیر 14 جون 2021 11:25

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جون2021ء) احتساب عدالت نے شہباز شریف فیملی کے خلاف منی لانڈرنگ اور آمدن سے زائد اثاثہ جات ریفرنس کی سماعت8جولائی تک ملتوی کردی ۔ احتساب عدالت کے جج شیخ سجاد احمد نے سماعت کی ۔

(جاری ہے)

دوران سماعت پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز اوردیگر نے اپنی حاضری مکمل کرائی جبکہ مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کی حاضری معافی کی درخواست جمع کراتے ہوئے موقف اپنایا گیا کہ شہبازشریف قومی اسمبلی کے بجٹ سیشن میں مصروف ہیں اس لئے حاضری معافی کی درخواست منظور کی جائے۔

عدالت نے شہبازشریف کی حاضری معافی کی درخواست منظور کرتے ہوئے سماعت بغیر کسی کارروائی کے 8جولائی تک ملتوی کر دی۔ٹرائل کورٹ کے جج کی ٹرانسفر کے باعث سماعت بغیر کسی کاروائی کے ملتوی کی گئی اور کسی گواہ کا بیان قلمبند نہ کیا جا سکا ،عدالت نے آئندہ سماعت پر گواہان کو دوبارہ بیان قلمبند کرانے کے لیے طلب کر لیا۔