ملک چلانا پی ٹی آئی حکومت کے بس کی بات نہیں‘ سلیم ر ضا

پی ڈی ایم کا پھر سے متحرک ہونا حکمرانوں کی نیندیں حرام کئے ہوئے ہے‘ممبرپی ڈی ایم رابطہ کمیٹی

پیر 14 جون 2021 11:25

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جون2021ء) مسلم لیگ (ن) اسیر رہا ئی کمیٹی برائے اظہار یکجہتی قا ئد کے سیکر ٹری اطلاعا ت، ممبرپی ڈی ایم رابطہ کمیٹی لاہور محمد سلیم ر ضا نے کہا ہے کہ ملک چلانا پی ٹی آئی حکومت کے بس کی بات نہیں،حکمرانوں کے پاس مہنگائی روکنے کا وثرن ہے نہ کوئی منصوبہ ، حکومت نے بیڈ گورننس کی مثال قائم کر دی،پی ڈی ایم کا پھر سے متحرک ہونا حکمرانوں کی نیندیں حرام کئے ہوئے ہے۔

(جاری ہے)

اپنے جاری بیان میں انہو ں نے کہاکہ ملک کے 22 کروڑ عوام زیر عتاب ہیں موجودہ حکومت نے ثابت کر دیا ہے کہ ملک چلانا ان کے بس کی بات نہیں ،قائد (ن) لیگ میاں محمد نواز شریف کا موجودہ حکمرانوں کے حوالے سے موقف سو فیصد درست ہے تبدیلی کے نام پر عوام کا خون نچوڑنے والوں کا یوم حساب قریب ہے عوام دشمن حکمرانوں کے گریبان قوم کے ہاتھ میں ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ حکومت ملاوٹ اور مہنگائی مافیا کو آج تک کنٹرول نہیں کر سکی جس کے نتائج غریب عوام بھگت رہی ہے ،اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ حکومتی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے ۔انہوں نے کہاکہ شہباز شریف پارٹی قائد نواز شریف کی ہدایات کی روشنی میں سیاسی حکمت عملی مرتب کرکے اسے عملی جامہ پہنارہے ہیں۔