ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وہاڑی امیر عبداللّہ خان نیازی نے امین پور کرمپور کا وزٹ کیا

جہاں انہوں نے واردات کے دوران ہونے والے قتل کے جائے وقوعہ کا معائنہ کیا اس دوران ان کے ہمراہ ایس ڈی پی او سرکل میلسی محمد وسیم بھی موجود تھے

Umer Jamshaid عمر جمشید پیر 14 جون 2021 11:44

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وہاڑی امیر عبداللّہ خان نیازی نے امین پور کرمپور ..
وہاڑی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 14 جون 2021ء،نمائندہ خصوصی،سید وسیم بخاری) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وہاڑی امیر عبداللّہ خان نیازی نے امین پور کرمپور کا وزٹ کیا جہاں انہوں نے واردات کے دوران ہونے والے قتل کے جائے وقوعہ کا معائنہ کیا اس دوران ان کے ہمراہ ایس ڈی پی او سرکل میلسی محمد وسیم بھی موجود تھے.

(جاری ہے)



ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وہاڑی امیر عبداللّہ خان نیازی نے جائے وقوعہ کا جائزہ لیتے ہوئے اہم معلومات اور تجربہ کی بنیاد پر وقوعہ میں ملوث ملزمان کو جلد از جلد ٹریس کرنے کے حوالے سے اہم ہدایات بھی دیں اور کہا کہ ہم متاثرہ خاندان کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں جلد ہی ملزمان کو ٹریس کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی. یاد رہے مورخہ 12جون 2021 کو کرمپور کے علاقہ امین پور میں ملزمان چھت میں نقب لگا کر گھر میں واردات کررہے تھے کہ بلال وغیرہ کی آنکھ کھل گئی اور وہ چھت پر پہنچے جہاں پر ایک ملزم نے فائر کر کے بلال کو ناحق قتل کر دیا تھا جس پر مقدمہ درج کر کے ملزمان کو ٹریس کرنے کے لئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔

متعلقہ عنوان :