چھوٹی گاڑیوں پر ٹیکس چھوٹ، قیمتوں میں کتنی کمی آئے گی

وفاقی حکومت نے بجٹ میں فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی چھوٹ اور سیلز ٹیکس 17 فیصد سے کم کر کے ساڑھے 12 فیصد کرنے کا اعلان کیا ہے

Umer Jamshaid عمر جمشید پیر 14 جون 2021 11:52

چھوٹی گاڑیوں پر ٹیکس چھوٹ، قیمتوں میں کتنی کمی آئے گی
مری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 14 جون 2021ء،نمائندہ خصوصی،محمد بلال عباسی) وفاقی حکومت نے بجٹ میں فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی چھوٹ اور سیلز ٹیکس 17 فیصد سے کم کر کے ساڑھے 12 فیصد کرنے کا اعلان کیا ہے۔      وزیر خزانہ شوکت ترین نے بجٹ تقریر کے دوران یہ اعلان کیا تھا کہ مقامی طور پر بنائی جانے والی 850 سی سی تک گاڑیوں پر ایکسائز ڈیوٹی سے چھوٹ دی جا رہی ہے۔

اس کے علاوہ سیلز ٹیکس کی شرح کو 12 اعشاریہ 5 فیصد اور ویلیو ایڈیڈ ٹیکس بھی ختم کیا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)


تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اس اعلان کے بعد توقع ہے کہ چھوٹی گاڑیوں کی قیمتوں میں ایک سے ڈیڑھ لاکھ روپے تک کمی آ سکتی ہے لیکن اس وقت ملک میں صرف تین ہی ایسی کمپنیاں موجود ہیں جو 850 سی سی تک گاڑیاں تیار کر رہی ہے۔
اسی لئے کہا جا رہا ہے کہ پاکستان میں مقامی طور پر تیار گاڑیوں کی قیمتوں کے تعین کے حوالے سے کوئی میکنزم واضح نہیں ہے۔ چند دن پہلے کچھ کمپنیوں نے 850 سی سی کی گاڑیوں کی قیمتوں میں دو لاکھ روپے تک کا اضافہ کیا ہے اور اب بجٹ میں ٹیکس مراعات کے اعلان کے بعد وہ قیمتیں دوبارہ اسی جگہ پر چلی جائیں گی جس سے عوام کو براہ راست کوئی فائدہ نہیں پہنچے گا۔