سرگودھا پولیس نے ڈکیتی کے واردات میں مزاحمت پر شہری کو زخمی کرنے کے مقدمہ میں مطلوب مجرم اشتہاری کو گرفتارکر لیا

پیر 14 جون 2021 11:55

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جون2021ء) سرگودھا پولیس نے ڈکیتی کے واردات میں مزاحمت پر شہری کو زخمی کرنے کے مقدمہ میں مطلوب مجرم اشتہاری کو گرفتارکر لیا اور مصروف تفتیش ہے۔زرائع کے مطابق سرگودھامیں سنگین مقدمات میں مطلوب اشتہاری مجرمان کے خلاف جاری مہم میں تھانہ لکسیاں نے دوران چھاپہ ڈکیتی کی واردات میں مزاحمت پر شہری کو زخمی کرنے کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم محمد شہباز کو گرفتارکرلیا۔

(جاری ہے)

جس نے دو سال قبل 2019کو اپنے ساتھی شعیب حسن کے ہمراہ میانہ کھوہ کے قریب اسلحہ کے زورپر ڈکیتی کی واردات میں مدعی مقدمہ کو مزاحمت پر فائرنگ کر کے شدید زخمی کردیااور فرار ہوگئے جس پر واردات کے درج مقدمہ میں ملوث ملزمان نامعلوم کو تفتیشی ٹیم نے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے اشتہاری مجرم کو ٹریس کر کے گرفتارکرلیا جس سے قبل اسکے ساتھی شعیب حسن کو گرفتارکرکے حوالات جوڈیشل بھجوایا گیا اب مجرم اشتہاری کی گرفتاری پر پولیس مصروف تفتیش ہے۔