پی ایس ایل 6، فاف ڈوپلیسی کی انجری پر اہلیہ اماری بھی پریشانی کا شکار

اس واقعے نے مجھے دہلا دیا ہے، پوری توقع ہے کہ ان کا ہسپتال میں چیک اپ ہوگا: انسٹاگرام پوسٹ

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب پیر 14 جون 2021 11:55

پی ایس ایل 6، فاف ڈوپلیسی کی انجری پر اہلیہ اماری بھی پریشانی کا شکار
جوہانسبرگ (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 14 جون 2021ء ) سابق جنوبی افریقی کپتان فاف ڈوپلیسی کی انجری پر ان کی اہلیہ اماری بھی پریشان ہوگئیں، انھوں نے انسٹاگرام پوسٹ پر اپنے خاوند کی صحت کے حوالے سے فکرمندی کا اظہار کیا۔

(جاری ہے)

پاکستان سپر لیگ 6 میں پشاور زلمی کے خلاف میچ کے دوران کیچ تھامنے کی کوشش میں ڈوپلیسی ساتھی فیلڈر محمد حسنین کے گھٹنوں سے ٹکرا گئے تھے، جس کے بعد سر پر چوٹ کے اثرات کا جائزہ لے کر انھیں ہسپتال لے جایا گیا جہاں پر ان کا سکین ہوا ۔

36 سالہ ڈوپلیسی کی اہلیہ اماری نے انسٹاگرام سٹوری میں لکھا کہ ’اس واقعے نے مجھے دہلا دیا ہے، پوری توقع ہے کہ ان کا ہسپتال میں چیک اپ ہوگا‘۔
سکرین شاٹ
سکرین شاٹ
ڈوپلیسی اور اماری نے دیرینہ دوستی کے بعد 2013ء میں شادی کی تھی، ان کے دوبچے امیلی اور زوئے بھی ہیں۔