جہلم پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے بین الصوبائی منشیات فروش سمگلر گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے لاکھوں روپے کی منشیات اور ناجائز اسلحہ بر آمد

تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شاکر حسین داوڑ نے ضلع سے منشیات فروشی کے خاتمے کے لیے ضلع کے تمام تھانہ جات و چوکیات کے ایس ایچ اوز اور انچارج کو ماہانہ کرائم میٹنگ میں منشیات فروشی بڑھنے پر سختی سے ہدایت کی تھی کہ آپ پیٹرولنگ کو بڑھا کر تمام مشکوک افراد کے ساتھ ساتھ گاڑیوں پر نظر رکھیں

Tariq Majeed Khokhar طارق مجید کھوکھر پیر 14 جون 2021 12:16

جہلم پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے بین الصوبائی ..
جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 14 جون2021ء) جہلم پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے بین الصوبائی منشیات فروش سمگلر گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے لاکھوں روپے کی منشیات اور ناجائز اسلحہ بر آمد ، تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شاکر حسین داوڑ نے ضلع سے منشیات فروشی کے خاتمے کے لیے ضلع کے تمام تھانہ جات و چوکیات کے ایس ایچ اوز اور انچارج کو ماہانہ کرائم میٹنگ میں منشیات فروشی بڑھنے پر سختی سے ہدایت کی تھی کہ آپ پیٹرولنگ کو بڑھا کر تمام مشکوک افراد کے ساتھ ساتھ گاڑیوں پر نظر رکھیں جس پر انسپکٹر محمد نواز ، اے ایس آئی نعیم اقبال ، اے ایس آئی محمد شفیع اور ان کی ٹیم نے ناکہ بندی کے دوران ایک کار کو روکا کار پر سبز نمبر پلیٹ آویزاں تھی جو نہ رکی جس پر اس کا تعاقب کر کے اس کو گھیرے میں لے کر جب اس گاڑی کی تلاشی لی گئی تو ملزمان سے 15کلو چرس گردہ نما رائفل 222، پسٹل 9mmجبکہ دوسرے ملزم سے 5کلو افیون موبائل فونز اور نقدی بر آمد ہوئی ملزمان میں رفیق سکنہ پشاور ، شیر علی ، سکنہ پشاور اور کاشف سکنہ مردان تھے جنہیں گرفتار کر کے ان کے خلاف مقدمات درج کر لیے گئے ہیں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نے ایس ڈی پی او صدر اور پولیس ٹیم کو ان کی بہتر کار کردگی پر شاباش دی ۔