امریکی خفیہ دستاویزسے جنگی مجرم توجو کی باقیات کا معمہ حل

امریکی بندرگاہ پر حملے کے ماسٹر مائنڈ جاپانی وزیراعظم کو امریکی جنگی جہاز سے بحرالکاہل میں پھینکا گیا تھا،رپورٹ

پیر 14 جون 2021 12:49

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جون2021ء) دوسری عالمی جنگ کے دوران جاپانی وزیراعظم ہدیکی توجو کی باقیات کا مقام ایک معمہ تھا، تاہم امریکی فوج کی خفیہ دستاویزات کے ذریعے اس سوال کا جواب مل گیا ہے۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق بتایا گیا کہ امریکی بندرگاہ پرل ہاربر پر حملے کے ماسٹر مائنڈ کہلانے والے جاپانی وزیراعظم توجو کی راکھ کو ایک امریکی جنگی طیارے کے ذریعے بحرالکاہل میں پھینکا گیا تھا۔ امریکی خفیہ دستاویزات کے مطابق توجو کی باقیات کو ایک انتہائی خفیہ مشن کے ذریعے جاپانی شہر یوکوہاما کے ساحل سے تین میل دور سمندر میں گرایا گیا تھا۔ یہ بات اہم ہے کہ توجو کے علاوہ چھ دیگر جاپانی حکام کو 1948 میں جنگی جرائم کے الزامات کے تحت پھانسی دی گئی تھی۔

متعلقہ عنوان :