کشمیری جدوجہد آزادی کیلئے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کرنے کیلئے تیار ہیں‘تجزیاتی رپورٹ

کشمیری اپنی منفرد شناخت کومٹانے کی مودی کے فسطائی بھارتی حکومت کے مذموم منصوبوں کا بہادری سے مقابلہ کررہے ہیں

پیر 14 جون 2021 12:52

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جون2021ء) کشمیری گزشتہ سات دہائیوں سے اپنے مادر وطن پر بھارت کے غیر قانونی تسلط کے خلاف جوش و جذبے کے ساتھ اپنی جدوجہد آزادی جاری رکھے ہوئے ہیں اور اس جدوجہد کے دوران دی گئی بے مثال قربانیوںکو فراموش کرنے کیلئے تیار نہیں ہیں۔ کشمیرمیڈیاسروس کی طرف سے آج جاری کی جانے والی ایک تجزیاتی رپورٹ میں سوپور میں جاری زبردست بھارت مخالف مظاہروں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ کشمیری بھارتی تسلط سے آزادی کے حصول کیلئے پر عزم ہیں۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ سوپورمیںجاری مظاہروں سے واضح ہوتا ہے کہ بھارت مقبوضہ علاقے میں اپنی ریاستی دہشت گردی کے ذریعے کشمیریوں کے جذبہ حریت کو کمزور نہیں کر سکا ۔ رپورٹ کے مطابق کشمیری اپنی منفرد شناخت کومٹانے کی مودی کے فسطائی بھارتی حکومت کے مذموم منصوبوں کا بہادری سے مقابلہ کررہے ہیں ، اورگزشتہ کئی دہائیوں سے جاری بھارتی مظالم کے ذریعے مقبوضہ جموںوکشمیر میں آزادی کی شمع کوبجھایا نہیں جاسکا ہے ۔

(جاری ہے)

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کشمیریوں کی جدوجہد آزادی مقبوضہ علاقے میں روزانہ کی بنیاد پر دی جانے والی قربانیوںکی وجہ سے زندہ ہے اور کشمیری بھارت سے کسی قسم کا سمجھوتہ کرنے کی بجائے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے کیلئے تیار ہیں۔بھارت کو یہ یاد رکھنا چاہیے کہ اس کی فوجی طاقت کا کشمیریوں کے جذبہ حریت سے کوئی مقابلہ نہیں ہے جن کی قربانیوںکوآزادی کی تحریکوں کی تاریخ میں سنہری حروف میں لکھا جائے گا۔ رپورٹ میں عالمی برادری پر زور دیا گیا ہے کہ وہ کشمیریوں کے خلاف جرائم پر بھارت کو جوابدہ بنائے۔

متعلقہ عنوان :