شہباز شریف کے پاس بجٹ کیخلاف بولنے کیلئے کچھ نہیں،حکومت کی معاشی پالیسی پر کس منہ سے تنقید کریں گے، فواد چوہدری

وزیراعظم نے تیل کی قیمتوں میں کمی کرکے اپوزیشن کی گاڑی کیلئے سیاسی ڈیزل کا بحران پیدا کر دیا ہے، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات کا بیان

پیر 14 جون 2021 13:20

شہباز شریف کے پاس بجٹ کیخلاف بولنے کیلئے کچھ نہیں،حکومت کی معاشی پالیسی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جون2021ء) وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین نے کہاہے کہ شہباز شریف کے پاس بجٹ کیخلاف بولنے کیلئے کچھ نہیں، اپوزیشن رہنماحکومت کی معاشی پالیسی پر کس منہ سے تنقید کریں گے۔ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں وزیر اطلاعات نے کہاکہ شہباز شریف کے پاس بجٹ کیخلاف بولنے کیلئے کچھ نہیں کیونکہ عمران خان کی سیاسی ومعاشی حکمت عملی نیانہیں کلین بولڈ کردیاہے۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیر اطلاعات نے کہاکہ اپوزیشن رہنماحکومت کی معاشی پالیسی پر کس منہ سے تنقید کریں گے جبکہ انہیں معلوم ہے کہ انکی اپنی جماعت کے سابق وزیر خزانہ کی کمپنی نے ریکارڈ منافع کمایا۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے کہاکہ عمران خان نے پاکستان کی معیشت کو ترقی کی شاہراہ پر ڈال دیا ہے جبکہ پی ڈی ایم کی کھٹارابس زوال کی اس کچی سڑک پر اتر گئی ہے جس کی آگے ڈیڈ اینڈ لکھا ہوا ہے۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے کہاکہ وزیراعظم نے تیل کی قیمتوں میں کمی کرکے اپوزیشن کی گاڑی کیلئے سیاسی ڈیزل کا بحران پیدا کر دیا ہے۔