فیصل آباد، پالک کے کاشتکاروں کو بہتر پیداوار کے حصول کیلئے بروقت آبپاشی کی ہدایت

پیر 14 جون 2021 13:53

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 جون2021ء) محکمہ زراعت نے پالک کے کاشتکاروں کو بہتر پیداوار کے حصول کیلئے بروقت آبپاشی کی ہدایت کرتے ہوئے کہاہے کہ کاشتکار پٹڑیوں پرکاشت کی ہوئی فصل کیلئے پانی کاوقفہ 6سے 8دن اور ڈرل سے کاشت کی ہوئی فصل کا وقفہ 10سے12دن رکھیں ۔

(جاری ہے)

  محکمہ کے ترجمان نے  کہا کہ جب پودے تین تین پتے نکال لیں تو اس کے گچھے اکھاڑ دینے چاہئیں کیونکہ ایک جگہ زیادہ تعداد میں اگے ہوئے پودوں کی بڑھوتری متاثرہ اور پیداوار کم ہونے کا خدشہ ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ  بہتر پیداوار کیلئے پودوں کی چھدرائی میں تاخیر نہیں کرنی چاہیے کیونکہ دیر سے اکھاڑے جانے پر بچائے جانے والے پودے بھی متاثر ہوتے ہیں جبکہ  کاشتکار بیجائی کے ایک ماہ بعد فصل کی گوڈی کر کے جڑی بوٹیاں  تلف کردیں۔ انہوں نے مزید بتایاکہ فصل کی ہر کٹائی کے بعد ایک بوری یوریا فی ایکڑ ڈالنے سے بعد والی کٹائی جلد تیار ہو جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس ضمن میں مزید رہنمائی کیلئے محکمہ زراعت کے فیلڈ سٹاف سے بھی رابطہ کیاجاسکتاہے۔

متعلقہ عنوان :