اوورسیز پاکستانیوں کی انٹرنیٹ بیلٹنگ سے سیکریسی نہیں رہے گی، کنور دلشاد

حکومتی ترجمان سیاسی پوائنٹ اسکورننگ کر رہے ہیں، یہ الیکشن کمیشن کی خودمختاری کا سوا ل ہے، سابق سیکرٹری الیکشن کمیشن

پیر 14 جون 2021 14:21

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جون2021ء) سابق سیکرٹری الیکشن کمیشن کنور دلشاد نے کہا ہے کہ اوورسیز پاکستانیوں کی انٹرنیٹ بیلٹنگ سے ووٹ کاسٹ کرنے سے سیکریسی نہیں رہے گی۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میں سابق سیکریٹری الیکشن کمیشن کنور دلشاد نے کہا کہ انٹرنیٹ بیلٹنگ کے ذریعے سارا ڈیٹا نادرا کے پاس چلا جائیگا اور سیکریسی ختم ہوجائے گی۔کنور دلشاد نے بتایا کہ حکومتی ترجمان سیاسی پوائنٹ اسکورننگ کر رہے ہیں، یہ الیکشن کمیشن کی خودمختاری کا سوا ل ہے۔ انہوںنے کہاکہ اوورسیز پاکستانی ماضی میں بھی پاکستان آکر ووٹ کاسٹ کرتے رہے ہیں۔