اسرائیل کی نئی حکومت میں ایک عرب وزیرعیساوی فریج بھی شامل

فریج کا تعلق بائیں بازو کی جماعت میرٹس سے، ماضی میں اسرائیل کے عرب شہریوں کو مساوی حقوق دینے کی سپورٹ کی تھی

پیر 14 جون 2021 14:33

تل ابیب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جون2021ء) اسرائیل میں دائیں بازو کے رہ نما نفتالی بینیٹ کے زیر قیادت نئی حکومتی تشکیل میں ایک عرب سیاست دان عیساوی فریج بھی شامل ہیں۔ وہ علاقائی تعاون کے وزیر کے منصب پر کام کریں گے۔ فریج کا تعلق بائیں بازو کی جماعت میرٹس سے ہے۔ اس جماعت نے ماضی میں اسرائیل کے عرب شہریوں کو مساوی حقوق دینے کی سپورٹ کی تھی۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق اسرائیلی پارلیمنٹ نے نفتالی بینیٹ کی سربراہی میں نئی حکومت کی منظوری دی تھی۔ یہ حکومت 8 مختلف جماعتوں کا اتحاد ہے۔ علاوہ ازیں اسرائیل کی تاریخ میں پہلی مرتبہ حکومت میں ایک عرب جماعت القائم الموحدبھی شامل ہے۔ جماعت کے سربراہ اخوانی رہ نما منصور عباس ہیں۔اسرائیل میں تشکیل پانے والی 36 ویں حکومت کو اتوار کے روز پارلیمنٹ میں 60 ارکان کے ووٹ ملے جب کہ اس کے خلاف 59 دیے گئے۔نفتالی بینیٹ کی نئی حکومت 27 وزرا پر مشتمل ہے جن میں 9 خواتین وزیر ہیں۔ یہ اسرائیلی حکومتوں کی تاریخ میں کسی بھی کابینہ کے اندر خواتین کی سب سے بڑی تعداد ہے۔

متعلقہ عنوان :