مئی کے دوران اسرائیلی فوج کے کریک ڈاون میں 3100 فلسطینی گرفتار

اسرائیلی فوج نے مظاہروں کو کچلنے کے لیے وسیع پیمانے پر کریک ڈائون شروع کردیا،حقوق اسیران کمیٹی

پیر 14 جون 2021 14:33

رام اللہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جون2021ء) فلسطین میں اسیران کے حقوق کے لیے کام کرنے والے اداروں کی طرف سے جاری کردہ ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مئی 2021 کے دوران اسرائیلی فوج نے فلسطینی شہریوں کے خلاف وحشیانہ کریک ڈاون شروع کیا جس کے نتیجے میں 471 بچوں اور سیکڑوں خواتین سمیت 3100 فلسطینیوں کو پابند سلاسل کردیا گیا۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بیت المقدس میں الشیخ جراح، باب العامود اور دیگر مقامات سے فلسطینیوں کی جبری بے دخلی کے اعلان کے بعد فلسطینیوں کے خلاف 13 اپریل کو کریک ڈائون میں اس وقت شدت آئی جب فلسطین بھر میں اسرائیل کے نسلی جبر کے خلاف مظاہرے شروع ہوگئے۔

اسرائیلی فوج نے مظاہروں کو کچلنے کے لیے وسیع پیمانے پر کریک ڈائون شروع کیا۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ غزہ کی پٹی پر اسرائیلی فوج کی جارحیت کے 11 روز میں دوسرے فلسطینی علاقوں میں جارحیت کے خلاف ہونے والے مظاہروں کو دبانے کے لیے بڑے پیمانے پر فلسطینیوں کی گرفتاریاں کیں۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مئی کے دوران اسرائیلی فوج نے 42 خواتین، 471 بچوں سمیت 310 فلسطینیوں کو گرفتار کیا۔

متعلقہ عنوان :