کامران قتل کیس کے ملزمان گرفتار

پیر 14 جون 2021 14:22

صوابی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 جون2021ء) صوابی  پولیس نے  کامران   قتل کیس کا معمہ حل کرکے   درندہ صفت ملزمان  کو گرفتار کرلیا اور ان کے  قبضہ سے  لاکھوں روپے رقم برآمد کرلیے۔اس سلسلے میں صوابی پولیس لائن میں ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر، ریجنل پولیس آفیسر مردان یاسین فاروق، ڈی پی او صوابی محمد شعیب خان،ایس پی انوسٹی گیشن بنارس خان اور کامران شہید کے بچوں و دیگر لواحقین نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

مورخہ24.11.2020   کو  ٹوپی بازار میں دن دہاڑے  نامعلوم افراد نے قتل اور  ڈکیتی کی واردات کا ارتکاب کیا  جس میں ایک   نوجوان   کامران،   جوکہ منی ایکسچینج کا کاروبار کرتا تھا،، سے اسلحہ کی نوک پر 50 لاکھ روپے   چھین کر مزاحمت کرنے پر اس پر فائرنگ کرکے  قتل کردیا تھا۔  پولیس نے  ڈکیت گروہ کو ٹریس کر کے اسکے سرغنہ محمد اسرار  کو گرفتار کرلیا جس نے دوران تفتیش  اپنے دوسرے ساتھیوں کے نام بتلا کر پولیس کے سامنے اعتراف جرم  کیا۔اس گروپ کے مزید دو ساتھی ملزمان اشرف  اور شکیل کو بھی گرفتارکرکے   لاکھوں روپیہ اور واردات میں استعمال ہونے والا موٹر سائیکل بھی برآمد کیاجاچکا ہے ۔